کوالالمپور (جنگ نیوز) ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشین نے بدعنوانی میں ملوث دو ملائیشین کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے کے ساتھ طویل پابندی عائد کردی۔ اعلامیہ کے مطابق تان چن سینگ اور ذوالفضلی ذوالکفلی پر 15 اور 20 برس پابندی لگائی گئی ہے،ان پر بالترتیب 15 اور 20 ہزار ڈالر کے جرمانے بھی لگائے گئے ہیں۔ اس طرح دونوں کھلاڑیوں کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ آزادانہ پینل نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ دونوں کھلاڑی2013 سے متعدد ٹورنامنٹس میں کرپشن میں ملوث پائے گئے ۔ پابندی کے دوران دونوں کھلاڑی کھیلوں میں کسی بھی ایڈمنسٹریشن، کوچنگ، امپائرنگ عہدوں پر کام نہیں کر سکیں گے۔