• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گھر کو جدت بخشنے کا نیا انداز

آپ نے لوگوں سے اکثر یہ کہتے سنا ہوگا کہ سفید،کریم اور بھورے رنگ کی دیواروںوالے کمرے دِکھنے میں بڑے لگتے ہیں اور یہ ایسے رنگ ہیں، جن سے آپ کبھی تنگ نہیں ہوتے۔اسی عمومی تاثرکے باعث انٹیریئر ڈیکوریٹرز اکثرگہرے رنگوں سے اجتناب برتتے ہیں۔ یہ ایک غلطی ہے۔ درست استعمال کیا جائے تو گہرے تیز رنگ کمرے کو ایک جدت دیتے ہیں، جس کے لیے کوئی اضافی خرچہ بھی نہیں کرنا پڑتا۔

بلیک کلر

گھروں میں کالے رنگ سے پرہیز ہی کی جاتی ہے۔ہرچند کہ، کالا رنگ کئی طرح سے کارگر رہتا ہے؛ الف) کمرے میں گرم جوشی پیدا کرسکتا ہے، ب) کسی اور چیز کی کمی کو پورا کرسکتا ہے، ت)یا پھر کسی آرٹ ورک کو زبردست پسِ منظر فراہم کرسکتا ہے۔کالے رنگ کا استعمال دیوار کو پینٹ کرنے،کسی آرٹ ورک کے گرد فریم بنانے اور باہر کو کھلتی کھڑکی کے اطراف میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کالا رنگ لکڑی کی فلورنگ کو مزید خوب صورت بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وہائٹ کلر

سفید رنگ بے مثال ہے۔ اور یہ اس وقت مزید نکھر کر سامنے آتا ہے، جب اسے کالے یا کسی دیگر Strongرنگ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ یہ اسی طرح ہے، جس طرح لپ اِسٹک آپ کے چہرے کے رنگ کو Enhance کردیتی ہے۔

بلیک+وہائٹ+یلو

یہ ایک جادوئیTrioہے، جو کمرے کو توانائی بخشتا ہے۔ خصوصاً اس وقت جب آپ گہرے، روشن اور گرمجوش پیلے رنگ کا انتخاب کریں۔ایک تجویز: ایسا کریں کہ دیوار کو پینٹ کرنے سے پہلے، کچی گہری پنسل سے 8.5x11انچ کاغذ کے ٹکڑے پرمطلوبہ رنگ بھریں۔ اس کے بعد، اس کاغذ کو دیوار پر چسپاں کرکے، اس کے کمرے کے ماحول اور طبیعت پر اثرات کو محسوس کریں۔آپ یقیناً اس اسکیم کو نہیں جانے دینا چاہیں گے۔

ہر کمرے کا اپنا رنگ

گھر کے ہر کمرے کو اپنی مضبوط شناخت اور مخصوص رنگ دینے کا خیال کریں۔نیلا رنگ طبیعت کو بہت بھاتا ہے۔ نیلا رنگ مہذب، جدیداور ساتھ ہی انتہائی پرُسکون اور شاعرانہ مزاج لیے ہوئے ہوتا ہے، خصوصاً اس وقت جب اسے کالے رنگ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ ایک بات کا خاص خیال رکھیں: رنگ کے کونوں اور Finish پر خصوصی توجہ دیں۔ اگر حتمی نتیجہ، شاندار سے کم ہے تو یہ دیوار کا ستیاناس کرنے کا بہترین نسخہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

رنگوں کا انتخاب جو ایک دوسرے کو آرائش بخشے

ہلکا گلابی رنگ، اگر اسے ستائشی رنگ (Accent Color)کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ گہرے فیروزی رنگ کے ساتھ مل کر حیران کن نتائج دے سکتا ہے۔گلابی رنگ عمدگی اور نرمی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ سب کے لیے اور اپنے لیے پیار کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔اس کے برعکس، قیمتی پتھر زمرد، فیروزی رنگ کا ہوتا ہے، جو کلاس، منفردیت اور اعلیٰ ذوق کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

Charcoal+Burnt Orange

یہ رنگوں کا ایک ایسا ملاپ ہے، جسے جدید انٹیریئر ڈیزائن کو پسند کرنے والے اکثر لوگ پسند کریں گے۔ یہ کلر کامبی نیشن بیڈ رومز اور گیسٹ رومز میں استعمال کرنے کے لیے بہترین ہے، جہاں مقصد کشادگی کا احساس پیدا کرنا ہو۔رنگوں کے اس ملاپ کی ایک اور خصوصیت بھی ہے، اسے انٹیریئر ڈیزائنرز Gender-Neutral قرار دیتے ہیں۔

فرام ڈارک ٹو لائٹ

یہ اپنے کمرے کو کلر کامبی نیشن سے سجانے کا ایک اور بہترین طریقہ ہے۔ کمرے کو عمودی طور پر لیں، چھت سے ہلکے رنگ سے شروع کریں اورفلور تک پہنچتے پہنچتے بتدریج گہرے رنگوں کا استعمال کریں۔ مثلاً چھت کو کریم رنگ دینے کے بعد اسے Contrastدینے کے لیے چھت میں لکڑی کے پینلز کا استعمال کریں۔ دیواروں پر تھوڑا سا گہرہ رنگ استعمال کرتے ہوئے انھیں ہلکا گہرہ گرین /بلیو اور فلور پر اس کے مزید گہرے شیڈ کا انتخاب کریں۔ فلور کو Contrastدینے کے لیے اس پر وہائٹ براڈPatternڈیزائن پینٹ کریں۔

بلیک+وہائٹ+گولڈ

ہمیشہ کی پسند۔ کالےاور سفید رنگ کا Comboکبھی بھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتا۔دیوار پر پس منظر میں سفید رنگ پینٹ کریں، اس پر گالےرنگ سے نیچر ڈیزائن کی ڈرائنگ بنائیں۔ ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے، دیوار پر چسپاں اور دیوار کے ساتھ رکھی گئی ایکسیسریز پر دھاتی گولڈ رنگ کا استعمال کریں۔

تازہ ترین