• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کا مقابلہ کوئی خلائی مخلوق نہیں کر سکتی، احسن اقبال

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرِداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کا بہت احترام ہے،پاکستان کی عوام کا مقابلہ کوئی خلائی مخلوق نہیں کر سکتی، اب 20 کروڑ عوام ہی خلائی مخلوق کا توڑ کرے گی۔ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ملکی مفاد میں نہیں، کبھی عدلیہ کے خلاف بیان نہیں دیا،لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ کا بہت احترام ہے اور کبھی عدلیہ کے خلاف بیان نہیں دیا، میں نے صرف اصولی بات کی پھر بھی ہائی کورٹ نے طلب کیا اور میں حاضر ہوگیا کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی کامیابی آئین کی پاسداری میں ہے، میرے سیاسی حریف ابرارالحق شوق سے سپریم کورٹ بھی چلے جائیں جہاں انہیں پہلے جانا چاہئے تھا وہ ایک بار پھر شرمندہ ہوں گے۔ عدلیہ کو بھی سیاسی تنازعات سے بالا تر ہونا چا ہئے، کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ملکی مفاد میں نہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سوچ ہے کہ وہ ووٹ کے ذریعے ہمیں ہرا نہیں سکتے اس لئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر عدالتوں کا سہارا لے رہے ہیں، مخالفین کو کہتا ہوں کہ وہ چور دروازے سے نہیں بلکہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ کریں۔ یقین سے کہہ سکتا ہوں جیسی پالیسیاں ہم نے بنائیں کوئی دوسرا ملک نہیں بنا سکتا لیکن ٹی وی پر آنے والے سقراط و بقراط لوگوں کو پاکستان میں سب ستیاناس نظر آتا ہے۔
تازہ ترین