مانسہرہ میں میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز آج منڈی مویشیاں گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پروگرام کے آرگنائیزر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے مطابق جلسہ گاہ میں 120فٹ لمبا 40فٹ چوڑا اسٹیج بنا یا گیاہے جبکہ جلسہ گاہ کو خیر مقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے۔
سردار محمد یوسف نے دعویٰ کیا کہ جلسہ گاہ میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ یہ ہزاہ ڈویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بارش ہو یا دھوپ جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔