• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پرکاش راج کو مودی سے پنگا پڑگیا مہنگا

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے پرکاش راج کو وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر سوال اٹھانا مہنگا پڑگیا ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکار پرکاش راج کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کے طر ز حکومت پر سوالات اٹھانے کے بعد مجھے ہدف بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ سے اب مجھے آفررز آنا بند ہوگئی ہے ایسا لگتا ہے کہ مجھے سائیڈلائن کردیا گیا ہے۔

راج پرکاش جنہوں نے گزشتہ برس بھارتی صحافی گوری لنگیش کے قتل پر نریندر مودی کی خاموشی کو ہدف تنقید بنایاتھا ،اس کے بعد اسے انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں کام ملنا بند ہوگیا ہے۔

پرکاش راج کو مودی سے پنگا پڑگیا مہنگا

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت پانے والے پرکاش راج نے کرناٹک کے انتخابات میں بی جے پی قیادت کے خلاف مہم چلارکھی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے ساوتھ کی فلم انڈسٹری کو مسئلہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گوری لنکیش کے قتل نے مجھے بہت پریشان کیا، وہ سوال اٹھاتی تھیں لیکن جب وہ آواز خاموش ہوگئیں تو مجھے اپنا آپ بھی مجرموں جیسا لگا، نریندر مودی نے 2کروڑ نوکریاں دینے اورکالے دھن کے خاتمے کی بات کی اور بھارتیوں کو امید دی لیکن وہ یہ کام نہیں کرسکے ۔

تازہ ترین