جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت نے غیرقانونی کال سینٹر کے ذریعے غیرملکی شہریوں سے فراڈ کیس کی سماعت میں دو ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ ملزمان غیرملکی بینک افسران بن کر شہریوں سے مالی معلومات حاصل کرتے تھے۔
ایف آئی اے افسر نے عدالت میں بتایا کہ کارروائی میں کال سینٹر مالک محمد لائق اور محمد فاضل گرفتار ہوئے ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق چھاپے کے دوران لیپ ٹاپس اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔