وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کو ایمبولنس کے ذریعے اولڈ ائرپورٹ سے اسپتال منتقل کیا گیا، انہیں ہیلی کاپٹر پر نارووال سے لاہور لایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ احسن قبال نارووال میں مسلم لیگ نون کے جلسہ سے خطاب کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، انہیں بازو اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں تاہم اسپتال ذرائع نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔