آکسفورڈ (ناظم محمود) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حملے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ اس طرح کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے۔ اللہ کا شکر ہے وزیر داخلہ احسن اقبال حملے میں محفوظ رہے اور ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کا مقصد بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میری دعا ہے اللہ تعالی ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے، وہاں ہر شہری کی جان و مال محفوظ اور مکمل امن و خوشحالی ہو۔ انہوں نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔