کھپرو (نامہ نگار)کھپرو سانگھڑ روڈ کی حالت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے 60کلومیڑ کی سڑک پر علاقے کے لوگوں کا سفر کرنا دشوار ہو گیا ہے ۔افسوناک بات یہ ہےکہ ساٹھ سال کے عرصے میں مذکورہ سڑک کی تعمیر و مرمت نہ ہونے کے سبب سڑک پر جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں اور کئی جگہوں پر سڑک کا نام نشان تک نہیں ہے جس کی وجہ سے 60کلو میڑ کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہونے کی بجائے تین گھنٹے میں طے ہو رہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کو اپنی زرعی پیداوارکی منڈی تک رسائی مشکل ہو گئی ہے ۔ عوامی ،سماجی اور سیاسی رہنماؤں محبوب عالم قائم خانی ،ڈیون کمار کھتری ، پریس کلب کھپرو کے صدر محمد اقبال قائم خانی نے حکومت سندھ اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھپرو سانگھڑ سڑک کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔