• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بے حال، صرف زرداری خوشحال ہے، شہباز شریف، پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس ختم کرنے کا اعلان

سندھ بے حال، صرف زرداری خوشحال ہے، شہباز شریف، پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس ختم کرنے کا اعلان

ہالا، لاہور(نامہ نگار، جنگ نیوز)شہباز شریف نےکہاہےکہ سندھ کےعوام مجھےووٹ دیں، میں قسم کھاتاہوں کہ سندھ کوپنجاب اورکراچی کو لاہورجیسی ترقی دونگا،ہرضلع میں دانش اسکول بناؤں گا ،سندھ بےحال ہوا زرداری لوٹ مارکرکےخوشحال ہوا، انہوں نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس ختم کرنیکا اعلان بھی کیا۔گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہالا کے گاؤں بھانوٹ میں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ بھٹائی کی دھرتی پرپہلی بارآیاہوں، سندھ کوقیام پاکستان میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، بےنظیر بھٹو کےدورمیں سندھ میں ترقی ہوئی مگرزرداری دورمیں صوبےکےساتھ ظلم کیاگیا،ہاری برباداورزرداری آبادہوا،عوام کوصحت، تعلیم ،روزگار،سڑکیں نہیں ملیں، سندھ ترقی نہیں کرےگاتوپاکستان ترقی نہیں کرسکتا، سندھ کےعوام مجھےووٹ دیں میں سندھ کوپنجاب جیسی ترقی دیکرملک کاسب سےزیادہ خوشحال صوبہ بناؤں گا،ہرگوٹھ میں بجلی ہوگی، پنجاب کی سڑکوں پر100ارب روپےخرچ کئے، سندھ کی تباہ حال سڑکوں کیلئے150 ارب روپےخرچ کرونگا،تمام اضلاع میں دانش اسکول قائم کئےجائینگےجہاں کراچی جیسی تعلیم کھانہ اور دیگر سہولتیں مفت ملیںگی، ایکسرےسمیت تمام ٹیسٹ کےساتھ معیاری اسپتال بنائینگے انہوں نےکہاکہ ہم نےترقی کیلئےسی پیک منصوبہ بنایا،رینجرزکی مددسے دہشت گردی ختم کرکےکر اچی میں امن قائم کیا، شہباز شریف نے آصف زرداری پرتنقید کرتے ہوئےکہاکہ عمران اورزردای ہم پیالا اور بنی گالہ بن گئے،زرداری نےاربوں کھربوں روپےلوٹ کردبئی اوردیگرممالک منتقل کئے،مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے بجا ئے میں کہتا ہوں مرسوں مرسوں کام نہ کرسکوں ،زرداری نےسندھ کولوٹا،یہ دھرتی ہےبھٹائی کی، پی پی کی نہ پی ٹی آئی کی، سندھ کےلوگ زرداری کا احتساب کریں ،جلسہ میں سنیٹرمشاہدحسین سیداسدجونیجوکھیل داس کوہستانی رانامشہودشاہ زماں شاہ راؤاسلم خواجہ طارق نذیر احمد خاصخیلی زین انصاری ملک نذرعباس اوردیگررہنماؤں سمیت سندھ بھرسےکارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال چکوال میں ایمرجنسی بلاک ، سی ٹی اسکین مشین اور پتھالوجی لیب کا افتتاح کیا ،جہاں انہوں نے پنجاب بھرکےاسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں پتھالوجی لیبز میں ٹیسٹوں کی فیس فی الفور ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور پتھا لو جی لیبز میں تمام ٹیسٹ مفت ہوں گے اوراس ضمن میں ہر طرح کے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین