بلوچستان کے علاقےمستونگ کی تحصیل دشت کےعلاقےمیں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کا دو فٹ شدید متاثر ہوا ہے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں دشت کے قریب تیرہ میل پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔ دھماکے سے ٹریک کا دو فٹ تباہ ہوگیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے دیگر صوبوں کوجانے والی ٹرینیں روک دی گئی ہیں، پولیس اورایف سی حکام اورڈی ایس ریلوے دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اورواقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔