کیا آپ جانتے ہیں اعصابی نظام کا بادشاہ کس دھات کو کہا جاتا ہے ؟جس کی کمی نظام اعصاب پر بری طرح متاثر ہوتی ہے؟ کیا آپ جانتے ایسا کونسا منرل ہے جو دل کے امراض کا بہترین علاج اور کینسر جیسے خوفناک امراض سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہے؟ اگر آپ نہیں جانتے تو ہم بتادیتے ہیں ’’میگنیشیم،، کا شمار ان منرلز میں کیا جاتا ہے جو انسانی جسم کےمدافعاتی نظام کو صحت مند رکھنے ،ہڈیوںکی تعمیر اور دل کے امراض سے بچاؤ جیسے فرائض سرانجام دیتا ہے ۔
میگنیشیم انسانی جسم میں ہڈی , دماغ , عضلات , پٹھوں , ریڑھ کی ہڈی اور دانتوں کے لئے لازمی جزو ماناجاتا ہے میگنیشیم انسانی جسم میں جذبات کمی ،اعضاء کی کمزوری ،بے چینی ،غنودگی ،گھبراہٹ میں نظام عصبی ،نظام عضلات جیسے نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق میگنیشیم ڈی این اے میں ہونے والی مضر تبدیلیوں کو روکنے کے فرائض بھی سرانجام دیتا ہے جو آگے چل کر سرطان جیسے خوفنا ک مرض سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتاہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق جوان مرد اور عورت کو 350ملی گرام سے 430 ملی گرام یومیہ میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ حاملہ یا وہ عورتیں جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان کو 450ملی گرام سے 500ملی گرام تک یومیہ میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔اور چھوٹے بچوں کے لیے 100 سے 150 ملی گرام تک ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم اب سب سے اہم سوال یہ ہے کہ وہ کونسے ماخذ ہیں جن کے ذریعے میگنیشیم کا حصول بآسانی ممکن ہوسکتا ہے ۔میگنیشیم کا حصول کسی ایک غذا کے بجائے کئی غذؤں سے بآسانی ممکن ہے آئیے بات کرتے ہیں ان غذاؤں پر جن کے ذریعے میگنیشیم بآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
پتوں والی سبزیاں ( Leafy Green)
پتوں والی سبزیاں صحت کے لئے بے حد فائدہ مند ہوتی ہیںکیونکہ ان میں میگنیشیم بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق سپلیمنٹ کی بجائے اگرسبز پتوں والی سبزیاں استعمال کیا جائے کیونکہ ان میں میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے تو بلڈ پریشر جیسے مرض پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔ماہرین پالک کو میگنیشیم کا ایک اہم ذریعہ تسلیم کرتے ہیں ان کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے پالک میں 157ملی گرام میگنیشم پایا جاتا ہے۔ یہ سبزیاں میگنیشیم کے علاوہوٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے اور آئرن کے حصول کا ذریعہ بھی سمجھی جاتی ہیں۔
کیلا(Banana)
کیلا دنیا بھر میں لوگوں کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے اعلیٰ مقدار میں پو ٹاشیم موجود ہونے کے سبب کیلا بلڈ پریشر کو کم کرکے دل کے امراض سے بچاؤمیں بھی مددگار ہے ۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کیلا میں میگنیشیم کی بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے ایک بڑا کیلا37ملی گرام میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے ایک کیلے میں سیب کی نسبت 4گنا زیادہ پروٹین ،دوگنا زیادہ کاربو ہائیڈریٹس، تین گنا زیادہ فاسفورس ، پانچ گنا زیادہ وٹامن A اور آئرن اور دوگنا زیادہ دوسرے وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں۔
اناج(Whole Grains)
اناج میں گندم ،جو ، اور دیگر غذائی اجزاء شامل ہیںمختلف اناج ہماری روزمرہ غذا کا ایک اہم حصہ ہیں۔جو بظاہر معمولی نوعیت کی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انتہائی طاقتور غذائیں ہیں۔ مکمل اناج کو سلینیم ،وٹامن بی ،فائبر کا اہم ذریعہ ماناجاتا ہےاناج میں جسم کو توانائی بخشنے والے اجزاءکی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اناج میں میگنیشیم کے علاوہ 80فیصد نشاستہ‘ لحمیات اور فاسفورس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اناج بہت سی غذائیت بڑے پیمانے پر شامل ہوتی ہیں یہ زنک، تانبا، میگنیشیئم، آئرن اور تھائیم پرمشتمل ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق اگر زیادہ لوگ اناج کو غذا کے طور پر شامل کرلیں تو ہر سال ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
گری دار میوے (Nuts)
میوے بھی اعلیٰ مقدار میں میگنیشیم کا ذریعہ مانے جاتے ہیں جن میووں میں میگنیشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے ایک اونس بادام میں 60 ملی گرام، خشک انجیر میں 50 ملی گرام پائی جاتی ہے جبکہ بادام ،کاجو ایسے گری دار میوے ہیں جن میںمیگنیشیم کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے میووں کی تاثیر گرم ہونے کے باعث ان میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، پروٹین، زنک،فائبر، سوڈیم، سلینیم اور میگنیشیم خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے ضروری مانے جاتے ہیں ان کے استعمال سے ذیابیطس پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی سطح بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں خاص طور پ دل کی صحت اور کولیسٹڑل میں کمی کے لئے موے زیادہ مقبول ہیں۔
ڈارک چاکلیٹ (Dark Chocolate)
کیا آپ ڈارک چاکلیٹ کےشوقین ہیں ،، ڈارک چاکلیٹ جہاں صحت کے لئے فائدہ مند ہے وہیں حد درجہ مزیدار بھی۔ایک اونس ڈارک چاکلیٹ میں 64ملی گرام چاکلیٹ کی مقدار موجود ہوتی ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایڈن برگ اور کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے نتائج کے مطابق میگنیشیم ایک ایساعنصر ہے جو ڈارک چاکلیٹ، میں خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے یہ عنصرخلیوں کی یومیہ تبدیلی سے نمٹنے میں مدد گا ر ثابت ہوتا ہے۔
ناشپاتی (Avocados)
ناشپاتی ایک ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور اور میگنیشیم کا بھرپور ذریعہ مانا جاتا ہےایک درمیانے سائز کی ناشپاتی میں58ملی گرام میگنیشیم موجود ہوتا ہےیہی نہیں ناشپاتی میگنیشم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وٹامن اے ،وٹامن بی،پوٹاشیم ،وٹامن کےکا بہترین ذریعہ قرار دی جاتی ہے یہی نہیںناشپاتیفائبر، پوٹاشیم اور دیگر اہم اجزاء سے بھرپور ہونے کے باعث ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددگارہے ساتھ ہی کم کیلوریز کے ساتھ جسم کو مختلف اینٹی آکسائیڈنٹس بھی فراہم کرنے کا سبب بھی۔
ناشپاتی میں وٹامن 'سی، وٹامن 'کے،فائبر ، اور کاپر جیسے اجزاء ذہنی دباؤ سے نجات کے ساتھ ساتھ کینسر سے تحفظ،کولیسٹرول میں کمی،بخار سے تحفظ اور ہڈیوں کے مسائل سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔