• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبیل قریشی کا فہد مصطفیٰ کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے معروف ہدایت کار نبیل قریشی نے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہدایت کار نے اسٹوری شیئر کی اور سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ پر طنز و مذاح کا اظہار کیا۔

نبیل قریشی نے سوشل میڈیا پر وائرل ببرک شاہ کے انٹرویو کا وائرل مختصر کلپ شیئر کیا، جس میں انہوں نے فہد مصطفیٰ کو اداکار نہیں بلکہ اچھا میزبان قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ ببرک شاہ نے فہد مصطفیٰ کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فہد مصطفیٰ فلموں کے اداکار نہیں ہیں بلکہ ان کے چند ڈرامے دیکھے ہیں وہ ڈراموں کے لیے بھی نہیں ہیں انہیں اداکاری اتنی اچھی نہیں آتی جتنی اچھی میزبانی کرتے ہیں۔

انہوں نے فہد مصطفیٰ کا موازنہ طارق عزیز سے کرتے ہوئے کہا کہ فہد آج کے طارق عزیز ہیں۔

بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر وائرل کلپ نبیل قریشی کی توجہ کا مرکز بنا تو انہوں نے طنز و مزاح کے انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فہد مصطفیٰ کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یار اداکاری کیوں نہیں سیکھتے؟ کب سیکھو گے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید