• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سکھ طالبعلم نے اسلامیات اور ترجمہ قرآن میں 98 فیصد نمبر حاصل کرلیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکندری  ایجوکیشن لاہور کے نویں جماعت کے امتحانات میں سکھ طالب علم اونکار سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

15 سالہ اونکار سنگھ نے اسلامیات میں 98 فیصد جبکہ ترجمہ قرآن میں 50 میں سے 49 نمبر حاصل کیے ہیں۔

اسکرین بشکریہ .biselahore.com
اسکرین بشکریہ .biselahore.com

اونکار سنگھ نے نا صرف اسلامیات اور ترجمہ قرآن میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے بلکہ دیگر مضامین  اردو، انگریزی، فزکس اور کیمسٹری میں بھی  اعلیٰ نمبر حاصل کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید