• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹرینڈی آئیڈاز کے ساتھ لاؤنج روم سجائیں

ہم میں سے اکثریت کا خیال ہے کہ انٹیریئر ڈیزائننگ بے حد آسان ہے، چیزوں کو ترتیب دینا ،گھر سجانا جھٹ پٹ ہوجانے والے کاموں میںسے ایک ہے لیکن یہ خیال صرف اس وقت تک کے لئے ہے جب تک ہم انٹیریئر ڈیزائننگ سے متعلق خیالی پلاؤ پکارہے ہوں کیونکہ جب ہم گھر کی سجاوٹ کا آغاز کرتے ہیں تو کچھ انوکھا سوچنا تو دور کی بات، بہت سے لوگ توکمرے ڈیزائن کرنے کا عمل بھی مکمل طور پر انٹیریئر ڈیزائنرز پر چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے صفحے ’’آرائشِ خانہ ،، کی بدولت بہترین ڈیزائن ڈھونڈنا ہوں یا گھر کی آرائش کا ارادہ پایہ تکمیل تک پہنچانا ہو، سب بے حد آنسان ہے۔ اور انٹیریئر ڈیزائننگ کے پیش نظر جب بات ہو لاؤنج روم ڈیکوریشن کی تو سب سے زیادہ فکر ہمیں لاؤنج روم کی ہی ستانے لگتی ہے۔

لاؤنج کے لئے پردوں کا انتخاب ہو ،کونسول ٹیبل ہو، رگس ہوں یا پھر ڈیکوریشن پیسز کا ہم ہر چیز منتخب کرنے سے پہلے بھی ہزار بار سوچتے ہیں چونکہ یہی و ہ کمرہ ہوتا ہے جس کی سجاوٹ مہمانوں کوہمارے منفرد ذوق کا پتہ دیتی ہے،لاؤنج روم گھر کا وہ گوشہ ہے جسے مرکزی مقام حاصل ہوتا ہے چونکہ گھر میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے نگاہ لاؤنج روم پرجاتی ہے، چنانچہ اس کی سجاوٹ کے لئے بہترین اقدامات کی ضرورت پڑتی ہے تو آئیے آج بات کرلیتے ہیں کچھ لاؤنج روم کی آرائش کی جو آپ کو لاؤنج روم کی سجاوٹ کے دوران کام آئے گی۔

لاؤنج روم کے پردے

سجاوٹ یا آرائش کے علاوہ گھر کے کسی بھی کمرے میں اپنی خانگی زندگی کے تحفظ اور آرائش کے لئے پردوں کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے ۔ اگر آپ لاؤنج روم کی جدید سجاوٹ کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے لئے بھاری ، پیچ دار اور جھالر والے پردوں کا انتخاب بہترین ہے۔

٭ پردوں کے انتخاب کے دوران اس بات کا خیال رکھاجائے کہ اگر آپ کا لاؤنج روم بڑا ہے اور اس کی دیواریں ہلکے رنگ کی ہیں تو آپ گہرے رنگ کے پردوں کا انتخاب کریں۔

٭اگر آپ کا لاؤنج روم چھوٹا ہے توفرش سے چھت تک لگےپردے بہترین خیال کیے جاتے ہیں۔

مرکزی دیوار کی سجاوٹ

لاؤنج روم گھر کا وہ گوشہ ہے جہاں گھر کے افراد مل بیٹھتے اور گپ شپ لگاتے ہیں اور بات ہو گھر کے تمام افراد کی تفریح میں گزارے وقت کی تو ٹی وی بغیر لاؤنج روم تو کیا تفریح بھی مکمل نہیں ۔ جدید دور میں ٹرالی کے بجائے کمرے کی دیوار کے مرکز میں ہی ٹی وی لگایا جاتا ہے اس دیوار کی سجاوٹ کے لئے دیوار کے نچلے حصے پر شیلف یا آتش دان کے ذریعے اس حصے کی سجاوٹ کو چار چاند لگائے جاسکتے ہیں تاہم بڑی دیوار پر بڑا ٹی وی لگا یا جائے تو بہتر ہے ۔

نیچرل فرنیچر اسکیم

لاؤنج روم کے لیے فرنیچر کا نام ذہن میں آتے ہی سب پہلے صوفہ سیٹ کا تصور ابھرنے لگتا ہے اسی لئے ماہرین کی رائے کے مطابق لاؤنج میں جدید قسم کے فرنیچر کا انتخاب بہترین ہے، یہ آپ کے اچھے ذوق کا پتا دیتا ہے۔جدید دور میں نت نئے فرنیچر کے ڈیزائنوں کا رواج ذور پکڑتا جا رہا ہے اور ان میں مزید جدت آتی جا رہی ہے۔ اگر آپ کے لاؤنج روم کی دیواروں کا رنگ ہلکا ہے تو صوفوں کے لئے بلو کلر اسکیم بہترین اور جدید ہے، یہ آپ کے لاؤنج کو جدید طرز سجاوٹ سا انداز دے گی انٹرنیشنل انٹیریئر ڈیزائنر جیفری کلمر کے مطابق لاؤنج روم کو نیلے رنگ کے صوفوں کے ساتھ لاؤنج کی دیواروں کا ہوا سفید رنگ نیچرل کمبینیشن سی لک دیتا ہے۔ دوسری جانب کونسول ٹیبل کے لیے بھی بلو رنگ کا انتخاب ہی جدید تقاضوں کے مطابق بہترین ہے۔

شیشے

گھر میں شیشوں کی اہمیت سے ہماے قارئین بخوبی واقف ہیں،چھوٹی جگہوں کے لئےشیشوں کا استعمال بہترین تصور کیا جاتا ہے، ایسی جگہوں میں شیشے اگر کسی ایک دیوار پر نفاست سے سجادیئے جائیں تو یہی کمرے نگار خانے کا خوبصورت تصور پیش کرتے ہیں، لاؤنج روم کے لئے جب بھی شیشوں کا انتخاب کیا جائے تو اسے فریم میں جڑے گول،مستطیل ،مثلث نما شیشوں تک محدود نہ کریں۔ جیومیٹریکل طرزپر بنے گولڈ سلوررنگوں سے مزین شیشوں کا انتخاب بھی آپ کے لاؤنج کی قدرومنزلت بڑھاسکتا ہے۔گلاس/شیشے کا استعمال بھی کمرے کو روشن، خوبصورت اور سجیلا بنا دیتا ہے۔

ڈیکوریشن پیسزودآرٹ ورک

ڈیکوریشن پیسز یا آپ کا پسندیدہ آرٹ ورک لاؤنج روم کی دلکشی اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ ڈیکوریشن پیسز ہو یا ںیا آرٹ ورک اس کے انتخاب میں عقل مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

ڈیکوریشن پیسز جابجا لاؤنج روم میں بکھیرنے کے بجائےجدید اور نفیس کچھ ڈیکوریشن پیسز کا انتخاب ہی بہترین ہے ۔کسی ایک دیوار کو آرٹ ورک کے لئے مختص کردینا بھی جدید لاؤنج روم ڈیکوریشن آئیڈیاز میں شامل ہے۔ آلاتِ موسیقی رکھنے کی بہترین جگہ لانج روم ہی ہے۔تازہ پھول ماحول کو خوبصورت اور خوشبودار بناتے ہیں۔ اور یہ مہنگے بھی نہیں ہوتے اسی لئے پھولوں کا گلدان بھی نفاست کے ساتھ قدرتی خوبصورتی کو آپ کے ارد گرد جابجا بکھیرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

لائٹنگ آئیڈیاز

روشنی سجاوٹ کے اہم ترین عناصر میں سے ایک ہے۔ یہ ڈیزائن کی خوبصورتی ہے مگر ناکافی ہونے پر یہ کمرے کی وضع کو خراب بھی کر سکتی ہے۔ اگر روشنی درست ہو تو چاہے وہ قدرتی ہو یا مصنوعی، یہ سکون میں اضافہ کرے گی۔ اس لئے لائٹنگ ٹرینڈ کا استعمال بطور سجاوٹ لاؤنج روم کے لئے ہرگز نہ بھولیں، کمرے کے مرکز میں لگایا گیا ایک خوبصورت فانوس بھی لاؤنج کی جدت میں اضافہ کرسکتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیزائنرجینیفر کے مطابق فلور لائٹنگ کا استعمال بھی گھر کی جدید طرز سجاوٹ میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین