کوئٹہ(پ ر) جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمداصغرحریری سیف الدین سیفی امین شاہ محسود شاہد خان شیرانی اور نذیراحمد ترابی نے کہاہے کہ چیف جسٹس این ٹی ایس میں میرٹ کی پامالیوں کا نوٹس لیں این ٹی ایس کے نام پر متعلقہ امیدواروں کی تقرری کی گئی جوکسی صورت قبول نہیں کرینگے میرٹ کے نام پر غریب اور مستحق طلباء کا استحصال کیاگیا نااہل حکومت نے حقوق کے نام پر میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے چیف جسٹس ان تقرریوں کومنسوخ کرکے انکوائری کا حکم دیں رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ مستحق این ٹی ایس امیدوار تین سال سے اپنی تقرری کیلئے جدوجہد کررہے ہیں بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ نے میرٹ پر آنے والوں کو روزگار دینے کااعلان کیا مگر افسوس گزشتہ روز میرٹ کے نام پر من پسند افراد کو تعینات کرکے میرٹ کی بدترین پامالی کی گئی جو قبول نہیں کرینگے انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیاکہ صورتحال کانوٹس لیکر مستحق امیدواروں کی تعیناتی کاعمل یقینی بنایاجائے۔