• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نواز، زرداری، عمران سے بیزار ہو چکے،اورنگزیب مہمند

پشاور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اورنگزیب خان مہمند نے کہا ہے کہ نواز شریف ‘ زرداری اور عمران خان کی جنگ مفادات کی جنگ ہے جبکہ ان کی محاذ آرائی سے ملک بحران سے دو چار ہو چکا ہے اور عوام کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اس وقت پرویز مشرف ہی ایسے باصلاحیت اور مخلص سیاستدان ہیں جو ملک کو بحران سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے پراونشل سیکرٹریٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں و کارکنوں کی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور مردان چترال ملاکنڈ سوات اور جنوبی اضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور ہزاروں کارکنوں کی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ عوام خیبر پختونخوا کے عوام کی نظریں پرویز مشرف کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ مئی کو دو بجے قمبر گرائونڈ منگورہ سوات میں آل پاکستان مسلم لیگ کا جلسہ عام ہو گا جس سے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔
تازہ ترین