گوہاٹی ( نمائندہ خصوصی) سائوتھ ایشین گیمز میں باسکٹ بال ایونٹ آ غاز سے ایک روز قبل منسوخ کردئے گئے، انٹر نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کی ہدایت پر مقابلے منسوخ کئے گئے ہیں جس کا موقف ہے کہ بھارت کی باسکٹ بال فیڈریشن کا ان سے الحاق نہیں ہے، باکسٹ بال ایونٹ میں شرکت کے لئے مردوں کی چھ اورخواتین کی سات ٹیمیں بھارت پہنچ چکی تھیں، عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی بھارتی باسکٹ بال فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے مگر یہ فیڈریشن عالمی فیڈریشن سے الحاق نہیں رکھتی ہے۔