• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکائی لائٹ ٹرینڈز

کیا آپ کا گھر بند ہے؟ یاکسی حصے میںروشنی کا مناسب انتظام موجود نہیں ؟یا گھرآپ کے گھر کا کوئی کمرہ ایسا ہے جہاں ونڈو یا بڑا دروازہ بنوانا ایک مشکل کام ہے اگر ایسا ہے بھی تواکیسویں صدی کے اس صنعتی انقلاب کے دور میں کوئی پریشان کن امر نہیں۔۔کیونکہ ماہرین نے اس مشکل کا حل اسکائی لائٹس کی بدولت ڈھونڈ لیا ہے اگرچہ اسکائی لائٹس 20 ویں صدی میںہی متعارف کروادی گئی تھیں اور سب سے قبل ان کا استعمال قدیم رومن فن تعمیر، جیسے پیننتھن کے آکولس میں کھلے اسکرینٹس کے طور پر کیا گیا تاہم انھیں مقبولیت دور جدید میں حاصل ہوئی۔ شیشوں کے بدلتے،دلچسپ اورجدت آمیز ڈیزائن نے آفس کے علاوہ گھروں میں بھی اسکائی لائٹس کا استعمال بڑھادیا ہےیہ اسکائی لائٹس چھت، کھڑکیوں کے یونٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جو آپ کے گھر میں روشنی کا مناسب انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی جدت میں بھی اضافہ کرتے ہیںتاہم گھر کے لئے اسکائی لائٹ کاا نتخاب ایک مشکل امر ہے۔ 

اسکائی لائٹ ٹرینڈز

مختلف ڈیزائن میں سے کسی کا انتخاب آسان نہیں لہذا آج بات کرتے ہیں ان اسکائی لائٹ کے ساتھ گھر کی تعمیر پر ان کی اقسام اور جدت پر جن کے ذریعے آپ اپنے گھر کے ان حصوں کا نقشہ بدل سکتے ہیں جو آپ کے نزدیک کھڑکی دروازے نہ ہونے کے باعث زیادہ کارآمد نہیں ہوتے ۔ ۔ آپ ان سے متعلق آج زیر نظر موضوع میں پڑھ کراپنے گھر کے لیے ضرور حوصلہ افزائی حاصل کرپائیں گے۔

اسٹائلش اسکائی لائٹس

آپ کے گھر کا وہ حصہ جو مہمانوں کی آمد کے لئے مخصوص ہووہاں روشنی کا مناسب انتظام زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اس لئےاس حصے میں سادہ ڈیزائن کی گئی اسکائی لائٹ کا استعمال مناسب نہیں اگر آپ چاہتے ہیں اگر آپ لیونگ روم میں اسکائی لائٹس کا ااستعمال چاہتے ہیں تو اس حصے کے لیے گنبد نما اسکائی لائٹس کا انتخاب بہترین ہے یہ آپ کے کمرے کو موسم کے غیر معمولی اثرات سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ان اسکائی لائٹس کے ذریعے قدرتی روشنی آپ کے گھر میں داخل ہوگی ان اسکائی لائٹس کا ایک مربع فٹ تک پھیلاہوا ہونا بھی آپ کےکمرے کے لئے مثالی ہے۔ان کے ذریعے داخل ہونے والی روشنی عمودی ونڈو سے کہیں زیادہ ہونے کے باعث آپ کے کمرے کو زیادہ روشن کرے گی۔ کیونکہ یہ براہ راست آسمان کی طرف بنی ہوتی ہیں۔ یہ اسکائی لائٹس کمروں کی اندر لگے ہوئے پودوں کو روشنی فراہم کرنے کے لیے بھی لگائی جاسکتی ہیں۔

گھر کی اینٹرنس اور مرر اسکائی لائٹس

دور جدید میںگھر کی راہداری کو بھی گھر کے اندرونی حصوں کی طرح سجایا جانے لگا ہے اگر آپ کی راہداری میں روشنی کامناسب انتظام نہیں تو مکان کی چھتوں پرنصب شیشوں کے ذریعے سورج کی روشنی کا داخلہ بہترین آئیڈیا ہے ۔شیشوں سے بنوائی جانے والی اسکائی لائٹ معدنی حفاظتی شیشے یا مضبوط حفاظتی گلاس یا پھر دونوں مٹیریلمیں ہوسکتی ہےاور راہداری کے لئے ہمیشہ کلر فل شیشوں کا انتخاب کیا جانابہتر ہے یہ آئیڈیا روشنی دینے کے ساتھ آپ کے گھر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مرر اسکائی لائٹس کا استعمال زیادہ عام ہے۔

اسکائی لائٹ ٹرینڈز

ایکسٹیریئر اور اسکائی لائٹ شیڈز

گھر کے بیرونی حصے کو خوبصورت لک دینے اور براہ راست گھر میں روشنی کے داخلہ کے لیےاسکائی لائٹ شیڈز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اسکائی لائٹس دوران تعمیر ہی گھر کے بیرونی حصے میں ایک سے زائد اسٹائل کے ساتھ نصب کرائی جاتی ہیں ۔ان کا استعمال کثیرمقاصد کے تحت کیا جاتا ہے یہ شیڈزایک طرف گھر میں روشنی کا براہ راست انتظام کرتے ہیں تو دوسری طرف نقصان دہ اثرات سے بھی گھر کو محفوظ رکھتے ہیں۔

لکڑی کے فریم میں جڑی اسکائی لائٹس

لکڑی کے فریم میں جڑی اسکائی لائٹس کااستعمال عام طور پر بڑے گھروں میں زیادہ کیا جاتا ہے۔ ان کا استعمال اوپن کچن ،اینٹرنس یا کسی کمرے کی جانب جانے والی سیڑھیوں میں زیادہ کیا جاتا ہے۔یہ ڈیزائن دوسرے ڈیزائنزکی بنسبت زیادہ روشنی فراہم کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان لائٹس کو گھر کے ان حصوں میں زیادہ لگایا جاتا ہے کہ جہاں روشنی نہ ہونے کے برابر ہو ان حصوں میں یہ آسمانی روشنی کو براہ راست آپ کے گھر میں مہیا کرتے ہیں۔

گرین اسکائی لائٹس

گھر میں توانائی کا مؤثر استعمال اسکائی لائٹس کی بڑھتی ڈیمانڈ کی ایک وجہ ہے ۔گھر میں بجلی گیس کے بلوں میں کمی ،اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے اسکائی لائٹ کااستعمال مفید ہے۔ کیونکہ کہا جاتا ہے کہ انسانی جسم اور دماغ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے قدرتی روشنی کا استعمال مفید اور سود مند ہے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک کمرہ جس میں اسکائی لائٹ کا استعمال کیا گیا ہو۔ موسم سرما میںمصنوعی روشنی والے کمروں کی نسبت زیادہ گرم ہوتا ہے۔

تازہ ترین