• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، شارجہ اورمتحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں ریت کا طوفان


موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔متحدہ عرب امارات میں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان اُمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

دبئی، شارجہ اورمتحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں ریت کا طوفان

جی ہاں، دبئی، شارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ تیز بارش کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی، شارجہ اورمتحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں ریت کا طوفان
دبئی، شارجہ اورمتحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں ریت کا طوفان

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

تازہ ترین