• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی قیادت قبول کرنیکا اعلان کرتا ہوں، جاوید ہاشمی

ملتان (مانیٹر نگ سیل) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جس کی 3 حکومتیں گرادی گئیں وہ عوام کےحقوق کیلئے لڑ رہا ہے، ایسا لیڈر تاریخ نے کہیں نہیں دیکھا،ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کیخلاف بغاوت کا پرچم اٹھایا ہے، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نہیں کروں گا کیونکہ میں تو ہوں ہی مسلم لیگی، چند لمحےادھر اُدھر ہوئے تھے،آج نوازشریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں ،ملتان کے علاقے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ، ووٹ کی جس تحریک سےپاکستان بنا یاتھا اس کی حرمت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، نوازشریف میرے لیڈر تھے ،ہیں اور رہیں گے، میں نے اپنی اولاد کو وصیت کی ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کریں،مخدوم جاوید ہاشمی کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149سے ہے،جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے اختلافات کے باعث پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے دسمبر 2011میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور نئی پارٹی میں شمولیت کے بعد انہوں نے نواز شریف سے اختلافات کا کھل کر اظہار کیا تھا۔
تازہ ترین