کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی سے الیکشن لڑنے اور شہر قائد کی ترقی کیلیے 10نکات پر مبنی پیکیج کا اعلان کردیا۔ ہفتہ کی شب بازار گراونڈ متصل الہ دین پارک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کراچی میں شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے آصف زرداری اور نواز شریف کو ملک کی تباہی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف میر جعفر اور میر صادق ہیں، یہ دونوں ملک کے وفادار نہیں، یہ پیسے سے محبت کرتے ہیں، یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے خاطر ملک کو تباہ کرسکتے ہیں، نواز شریف کو اداروں کی نہیں بلکہ چوری کے ذریعے بنائے گئے اپنے 300ارب روپے کی فکر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف تاریخ کا حصہ بن چکا ہے کچھ دن بعد نواز شریف اڈیالہ جیل سے تقریر کررہے ہوں گے۔ زرداری اور نواز شریف نے ملک میں خوب تباہی پھیلائی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بانی لندن میں بیٹھا ہے اور مہاجروں کی فکر کرتا ہے۔ کرپشن پر جب تک قابو نہیں پائیں گے، جو مرضی کر لیں، ترقی نہیں کرسکتے، نیب پر آج تک بڑے حملے ہوئے ہیں، نیب سندھ میں چلے تو آصف زرداری جمہوریت کو خطرے میں سمجھتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے نیب چیئرمین پر دعویٰ کرنے کا کہہ دیا۔ میں پوچھتا ہوں مجھ پر کیس کیا ہے نیب نے، میں خوش آمدید کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہمارے لیے بہت اچھا کرے گی، اگر کرپشن کو چیک کرے۔ عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف اپنے مفادات کے لیے ملک کو غلام بناتے ہیں، یہ لوگ منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر لے کر گئے ، ان کی وفاداری پاکستان سے نہیں، اپنے پیسے سے ہے، پوری سازش ہو رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستانی فوج کمزور کی جائے، یہ سپریم کورٹ پر حملے کر رہا ہے۔ یہ پاکستانی فوج، نیب اور سپریم کورٹ کو پیسے بچانے کے لیے برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عام طور پر میں بچوں کی تقریر سنتا نہیں۔ مجھے کہا گیا کہ میں دوسرا الطاف حسین بن جائونگا بلاول تمہیں پاکستان کی سمجھ نہیں، راؤ انوار کو قتل کرنے کا آرڈر کس نے دیا تھا؟۔ خیبر پختونخواہ میں ایک بھی ماورائے عدالت قتل نہیں ہوا۔بلاول بیٹاً! خیبر پختونخواہ میں دیکھو کہ کتنے مخالفین کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی گئی؟۔ سندھ میں بی بی فریال تالپور پیسے لے کر پولیس بھرتی کرتی ہے۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ میرے نیچے پولیس آفیسرز پیسوں سے بھرتی ہوتے ہیں۔ پیسے دینے والے پولیس آفیسر عوام سے پیسے پورے کریں گے۔ عمران خان نے دس نکات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلا نکتہ کراچی کا پہلا مسئلہ پانی کی فراہمی ہے۔ کراچی کا انتظامی نظام بدلیں گے۔ میئر کا ڈائریکٹ الیکشن ہوگا۔ دوسرا نکتہ: تعلیم کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔ غریب کے بچوں کو بھی تعلیم دی جائے گی۔ سرکاری اسکولوں کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ تیسرا نکتہ: اسپتالوں اور صحت کے بارے میں ہے۔ سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ اسپتالوں سے بہتر کریں گے۔ چوتھا نکتہ: کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ امن عامہ کا ہے۔ پولیس کو ٹھیک کریں گے۔ چوتھا نکتہ: لااینڈ آرڈر کا مسئلہ درست کریں گے۔ پانچواں نکتہ: بزنس کے لیے وہ ترقی لائیں گے کہ اخراجات کم ہوں۔ چھٹا نکتہ: بجلی کامسئلہ حؒل کرنا ہے۔ ساتواں نکتہ: نوجوانوں کے مسائل کا حل۔ ہمارا پینسٹھ فیصد نوجوان تیس سال سے کم ہے۔ آٹھواں نکتہ: ماحولیات ہے۔ پاکستان سات نمبر پر ہے جہاں گلوبل وارمنگ کا خطرہ ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک صوبے نے ایک ارب درخت لگائے۔ نواں روزگار کی فراہمی اور دسواں اربن سٹی وسیوریج کانظام بہتر بنانا شامل ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جن کے گھروں میں 12 مئی 2017کو صف ماتم بچھا12 مئی کا سانحہ کبھی بھلایا نہیں جاسکتاکراچی کی سیاسی تاریخ میں بارہ مئی ایک فیصلہ کن دن ثابت ہوگا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جو پاکستانیوں پر الزام لگایا ہے اگر میں ہوتا تو اس کی زبان کھینچ لیتا۔ میں ملتان اسٹیڈیم نواز شریف کا پوسٹ مارٹم کروں گا جیسے پوری دنیا دیکھے گی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اب آئی ہے تیری باری۔ آصف زرداری آصف زرداری۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ خان صاحب کراچی والے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم پرپی پی نے حملہ کیا پھر بھی کراچی والے آپ کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت نے کہا کہ اب کراچی بدل گیا ہے۔آج کے یہ جلسہ بہت سے لوگوں کے لیے پیغام ہے۔