پشاور(جنگ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔جانچ پڑتال شروع، جوابات تسلی بخش نہ ہوئے تو نیب وزیر اعلیٰ کیخلاف ریفرنس قائم کریگا،نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں نیب ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 30 سوالات کے جوابات جمع کرائے ہیں۔نیب کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو 2 سوالنامے دیئے گئے تھے، ہر سوالنامہ 15 سوالات پر مشتمل تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوالناموں میں مالم جبہ میں سرکاری اراضی کی لیز اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔