• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ن لیگ کے جلسے میں سرکاری مشینری کا نوٹس لیں،تحریک انصاف

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ، عامر ڈوگر، جاوید اختر انصاری، خالد خاکوانی ، ندیم قریشی ودیگر رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے جلسے کو کامیاب کرانے کے لئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا، گورنر رفیق رجوانہ جلسےکی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے لاہور سے ملتان آکر سرکٹ ہائوس میں ڈیرے ڈال کر سرکاری افسران کو ہدایت دیتے رہے جبکہ میئر ملتان چوہدری نوید الحق میونسپل کارپوریشن کی سرکاری گاڑیوں میں لیگی متوالوں کو لیکر سٹیڈیم میں جاتے رہے چیف جسٹس سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس لیں اور خانیوال میں وزیراعلی ٰ کے16مئی کو افتتاح کے حوالے سے بھی نوٹس لیا جائے، اعجاز جنجوعہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو 2 ہزار روپے سے5 ہزار روپے فی کس اور بریانی و قیمہ والے نان فراہم کئے گئے ، تحریک انصاف جنو بی پنجاب کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے خطہ میں نیا صوبہ بنائے گی ، عامر ڈوگر نے کہا کہ جاوید ہاشمی ملتان کی سیاست میں قصہ پارینہ ہوگئے ہیں ، این اے 155 کے عوام انہیں شکست فاش دیں گے ، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ ن لیگ کا جلسہ فلاپ ہواعوام عمران خان پر اعتماد کر رہے ہیں ، یونین کونسل 91 میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،اس موقع پر یونین کونسل 91 بستی نو کی رانا ، ارائیں، بھٹی اور مغل برادری کے رانا اللہ رکھا، رانا عامر محمود، رانا شہزاد،چوہدری آصف آرائیں،ذوالفقار علی آرائیں اور طارق مغل نے اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیاہے، اس موقع پر موجود تھیں، اس موقع پر چوہدری صفدرگل نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین