• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کام کرنا اعزاز ہے، محمد شاہد

معروف سماجی شخصیت رانا محمد شاہد کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیرنگرانی قائم’’ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب‘‘ کے لیے بحرین سے ایڈوائزری کونسل کا ممبر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس تعیناتی کا نوٹیفیکشن گذشتہ دنوں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کمشنر افضال احمد بھٹی نے ایک اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈوائزری کونسل بحرین OPC کے رانا شاہد احمد نے کہا کہ او پی سی پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کے لیے بحرین سے میرا ممبر بننا اعزاز کی بات ہے۔ 

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کام کرنا اعزاز ہے، محمد شاہد

کونسل بحرین میں رہنے والے پاکستانیوں کی زمین، پراپرٹی، سماجی مسئلے کے حل پہ توجہ دے گی ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلے بھی کام کیا ہے اور انشاءاللہ اب پہلے سے بھی بڑھ کر خدمت کروں گا ۔ انھوں نےکہا کہ میاں شہباز شریف کی زیرنگرانی یہ ادارہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ 

کمیشن کے مقاصد میں ،اوورسیز پاکستانیوںکی فلاح و بہبود اور قومی دھارے میں شمولیت، ان حقیقی شکایات کو دور کرناجو کہ صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہوں، زمین پر قبضہ مافیا اور اس طرح کے دوسرے خطرات سے تحفظ فراہم کرنا، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے اپنے ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا بغور جائزہ لے کر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پالیسیاں مرتب کرنا شامل ہے۔ اسی سلسلے میں مملکت بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت رانا شاہد احمد کو کمیشن کی مشاورتی کونسل میں بطور رکن منتخب کیا گیا ہے، تاکہ وہ مملکت بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں ۔

(ابوبلال،بحرین،منامہ)

تازہ ترین