• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریاض میں ’’ میوزیکل نائٹ اور کنسرٹ‘‘

سفارت خانہ پاکستان میں گزشتہ دنوں’میوزیکل نائٹ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میںگلوکار ارشد محمود نے اپنی آواز کا جادو جگایا،جبکہ شو میں پاکستانی اداکارہ و ماڈل حریم فاروق ،فلم ڈائریکٹرو پروڈیوسر عارف لاکھانی اور عمران رضا کاظمی بھی شریک ہوئے۔اس موقعے پرپاکستانی مردو خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس کے علاوہ سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے بھی بھرپور شرکت کی۔جب اسٹیج پر حریم فاروق کو بلایا گیا تو ان کے مداحوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا، جس پر حریم فاروق نے کہا کہ سعودی عرب میں آنا ان کا یادگار سفر بن گیا ہے کیونکہ یہاں پاکستانی کمیونٹی نے جس طرح محبت اور پیار کے ساتھ خلوص بخشا ہے، وہ اس کو کبھی بھلا نہیں پائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری اب اچھی اور معیاری فلمیں بنا رہی ہے۔ اس میںماہر ڈائریکٹر زنے کام کرنا شروع کیا ہے جو اچھے موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں۔

ریاض میں ’’ میوزیکل نائٹ اور کنسرٹ‘‘

عمران رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ دوسری بار سعودی عرب آئے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے سراہے جانا ہماری کامیابی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے فلم’پرچی‘ مووی دیکھا اور ہماری کاوش کو سراہا اور ہمیں ڈائریکٹ کمیونٹی سے مووی کے بارے میں رائے لینے کا موقع میسر آیا، جس کے حوصلہ افزاء نتائج ملے ہیں۔ آپ جلد دیکھیں گے کہ پاکستانی سینیما کے پردے پر اچھی فلمیں نظرآئیں گی۔ قائم مقام سفیر سردار محمد خٹک نے گلوکار ارشدمحمود ،حریم فاروق اور دیگر کو خوش آمدید کہااور کہا کہ پاکستان میں گلوکار اور فنکار جس طرح کام کر رہے ہیں اور ان کا کام فلم اور ٹی وی ڈراموں کے ذریعے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اُس سے ملک کا نام روشن ہو رہا ہے۔ فلم انڈسٹری میں جدت آنے سے معیار اور اداکاروں کی پرفارمنس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان دنیا بھر میں اپنے فنکاروں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ارشد محمود نے ہمیشہ ہی اپنی آواز کے ذریعے لوگوں کو محظوظ کیا۔ سردار خٹک نے ارشد محمود کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔گلوکار ارشد محمود نے اپنے معروف گانے ’’دیکھا جو چہرہ تیرا موسم بھی پیارا لگا‘‘ ،’’ شام کا اک پہر میرے نام کرو ‘‘اور دیگر گانے گا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔منچلے افراد نے گانوں پر خوب ڈانس بھی کیا۔تقریب میں فرسٹ سیکریٹری شاہد اقبال نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے اور فنکاروں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔

ریاض میں ’’ میوزیکل نائٹ اور کنسرٹ‘‘

گزشتہ دنوںسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی بیکس کے کیمپ میںپاکستانی گلوکار ارشد محمود کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا،جس کا اہتمام سفارتخانہ پاکستان نے ہم وطنوں کی تفریح کے لئے کیا تھا۔کنسرٹ میںقائم مقام سفیر پاکستان سردار محمد خٹک ویلفیئر کونسلر شکور شیخ سیکریٹری اوّل شاہد اقبال اسسٹنٹ ویلفئیر اتاشی ملک منیر اعوان اور عبدالستار سمیت دیگر ماتحت عملہ موجود تھا، جبکہ ملک محمود اعوان چیف میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب اور راجہ یعقوب صدر یوتھ ونگ سعودی عرب مسلم لیگ ن بشمول ذوہیب سہیل، روحیل اور ساحل نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ہم وطنوں کی تفریح کے لئے بھرپور انداز میں پرفارم کیا ۔ 

موٹیویٹڈ اسپیکر تصدق گیلانی سمیت دیگر اہلیان ریاض بھی ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔ یقینی طور پر نچلی سطح کے ورکرز کی دیار غیر میں تفریح کے لئے اس خوبصورت شام کے انعقاد پر سفارتخانہ پاکستان خراج تحسین کا مستحق ہے جبکہ بیکس کمپنی کے کیمپ باس سمیت دیگر مینجمنٹ نےبھرپورشرکت کرکے چار چاند لگا دیئے ۔خاص طور پر یورپین اور سعودی بشمول عرب ممالک پروگرام کے دوران فضا’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونجتی رہی۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکول،رحاب انگلش سیکشن کی گزشتہ دنوںسال 2018کی سالانہ تقریب اسناد کا انعقاد کیا گیا،اس موقعے پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئےپرنسپل عدنان ناصر نے کہا کہ یہ تقریب آپ کی اسکول کی زندگی کا نقطہ عروج قرار د ی جا سکتی ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک سنگ میل کا آغازہے ،جس کے ہر قدم پر آپ کو نئی جہتوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔ جستجو کی نئی منزلوں سے شناسائی ہوتی ہے تاکہ آپ اپنے ملک کےلئے ایک ذمے دار شہری اور دنیا بھر کے لئے لائق شخصیت بن سکیں۔

انہوں نے طلبہ وطالبات کو کامیابی کی مبارک باد پیش کی اور تمام گریجو یٹس کو مشورہ دیا کہ وہ محنت، تندہی اور لگن کے ساتھ اپنی امنگوں اور خواہشات کو برقرار رکھیں اور کامیابی کی منزلیں طے کریں۔ انھوں نے کہا آج میں آپ کو عنابی گریجویشن گاؤنز میں دیکھتے ہوئے اُس مختصر عرصے کو یاد کر رہا ہوں جب آپ سے میری پہلی ملا قات ہوئی تھی ۔ آپ نے جس دلچسپی سے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا اس نے آپ کو پی آئی ایس جے، ای ایس کے لئے باعث فخر بنا دیا۔اس موقعے پہ اے لیول، کیمبرج، سائنس، کامرس، ریاضی، اور ٹاپ ریجن ایوارڈ پانے والے صائم عمر، عائشہ صدیقی، فہد فہیم، احمد سلمان، شفاء اشعراور دیگر طلبا و طلبات نے اپنے اسناد وصول کئے جبکہ سیف اللہ خان اور ردایہ وسیم کو خصوصی میڈل اور ایوارڈ دئیے گئے۔

ریاض میں ’’ میوزیکل نائٹ اور کنسرٹ‘‘

گزشتہ دنوں سعودی عرب کےشہر ینبع کو پھولوں اور روشنیوںسے سجایاگیا۔ مرکزی پارک میںرنگ برنگے برقی قمقموں کےخوبصورت مناظر کودیکھنے کے لیےسعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میلے کی خاص بات قوس قزح سے سجے گلاب، گیندے،گل دائودی ، ہلکے پیلے، لال، گلابی، سفید اور جامنی رنگ کے پھول نمائش میں ایک خواشگوار تاثر پیدا کر رہے تھے۔ پھول کی سجاوٹ کوہر کسی نے پسند کیا۔ایک ماہ سےجاری سالانہ پھول میلے میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔میلے میں آتش بازی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ کے سربراہ ڈاکٹرحاتم مرزوقی نے کہا ہے کہ بیرون ملک تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء اپنے ملک کا امیج بلند کریں اور مقامی قوانین کا احترام کریں۔یہ بات پاکستانی طالب علم وقار احمد سندھی کو اعلی کارکردگی ایوارڈ دیتے ہوئے کہی ۔زیرتعلیم پاکستانی طلباء کے نمایندہ وقار احمد کو تعلیم، بہترین قومی لباس اور ملک کی نمایندگی پہ یہ ایوارڈ دیا گیاتھا۔ یہ اعزاز انہیں گزشتہ 3 سال سے مسلسل مل رہا ہے۔وقار احمد سندھی نے بتایا کہ انڈیا، ملیشیا، انڈونیشیا، سری لنکا سمیت 200 سے زائد ممالک کے زیرتعلیم طلباء کے درمیان حسن کارکردگی ایوارڈ پاکستان کے لیےایک اعزازہے۔

تازہ ترین