سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر کھجور مارکیٹ کے قریبی گاؤں حضور بخش جتوئی کی رہائشی جتوئی برادری کی خواتین نے پریس کلب کے سامنے روہڑی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کی قیادت مسماۃ عمراء، مسماۃحاجرہ ودیگر نے کی، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ روہڑی پولیس انہیں بلا جواز ہراساں کررہی ہے، ان کی دو خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، مظاہرین نے پولیس کے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔