• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکدرہ سے چترال تک روڈ کو سی پیک میں شامل کیا ‘ عنایت اللہ

پشاور (سٹی رپورٹر) سابق سینئر وزیر و پارلیمانی لیڈ ر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ چکدرہ سے چترال تک اور شندور سے گلگت تک روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، دیر کو سیاحت کیلئے بہترین ضلع بنا ئینگے ۔ انہوں نےکہا کہ ابقہ نوابی ادوار میں دیر کو تعلیم سے محروم رکھا گیا،جماعت اسلامی کی قیادت دیر کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعے فراہم کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شینگاڑہ براؤل دیر بالامیں شمولیتی اجتماع سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے پی پی پی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عنایت اللہ خان نےکہاکہ قدرتی وسائل میں ہمارا صوبہ خود کفیل ہے ، جماعت اسلامی ان کو بروئے کار لا کر صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت کے طور پر ابھرے گی ۔
تازہ ترین