• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے تازہ پھلوں ، سبزیوں، خشک میوہ جات پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (حنیف خالد)وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپریل کے آخری ہفتے میں افغانستان کے دورے کے دوران پاک افغان تجارت میں مشکلات کو دور کرنے کا جو وعدہ کیا تھا۔ اس میں سے ایک اقدام افغانستان سے درآمدات پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کرنا تھا۔ ایف بی آر نے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والے خشک میوہ جات (ڈرائی فروٹ) تازہ پھلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ کے لئے سفارشات وفاقی بجٹ برائے مالی سال2018-19اور فنانس بل برائے مالی سال2018 -19میں قومی اسمبلی سے جمعرات کو منظور کرا لیا جائے گا سبزیوں، ڈرائی فروٹ میں بادام، اخروٹ، چلغوزہ، کشمش، کاجو، پستہ وغیرہ شامل ہیں جب کہ تازہ پھلوں میں سیب، انار، انگور، گرما، سردا وغیرہ شامل ہیں۔ ریگولیٹری ڈیوٹی جو واپس لی جارہی ہے ڈرائی اور تازہ فروٹ، سبزیوں پر25 سے50فیصد کے درمیان ہے اس کے نتیجے میں پاکستان میں افغانستان سے آنے والے خشک میوہ جات اور تازہ سبزیاں پھل صارفین کو سستے نرخوں پر ملا کریں گے۔ اسمگلر جو خشک میوہ جات تازہ پھل سبزیاں اسمگل کر کے پاکستان بھجواتے ہیں اس فیصلے سے قومی خزانوں کو کروڑوں کا نقصان ہو گا قانونی امپورٹ مذکورہ اشیا کی بڑھ جائے گی۔
تازہ ترین