• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔ یہی تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔

Blessed

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on


واضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں اور یہ خوشی کی خبر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ دونوں 2010 میں شادی کی بندھن میں بندھے تھے۔

ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ ٹینس سے دور نہیں رہنا چاہتیںاور ماں بننے کے بعد بھی ٹینس جاری رکھیں گی اور2020 ءٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے پر عزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کا نام وہ پہلے ہی طے کرچکے ہیں کہ بیٹاہوا یا بیٹی ، اس کے نام کے ساتھ ’مرزاملک ‘ ضرور لگے گا۔

اس خبر کے منظر عام پر آنےکے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کےپرستاروں نے آنے والے ننھے مہمان کو پہلے ہی ’سائوتھ ایشین رائل بے بی‘ کا خطاب دے دیا ہے۔

تازہ ترین