گارڈن آرام کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔آپ تمام تر ہریالی، شام میں صوفے پر ایک کپ چائےیا موسم گرما میں اپنے دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں سے لطف اندوزہو سکتے ہیں ۔آپ ایک باغ کے ساتھ ایک چھت، ایک باربی کیو، ایک سوئمنگ پول، ایک تالاب، ایک باغ گھر، ایک جیکوزی(ایک بڑا نہانے کا ٹب جِس میں اندر سے فوارے پھوٹتے ہیں جو جِسم کی مالش کرتے ہیں)، بس اس کا نام لیں اور آپ اس سے اپنے باغ میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی آپ کے گارڈن کے لیے کچھ چیزیں اہم ہیں؛ جیسے گارڈن میں رنگوں کا استعمال۔ کوئی مسئلہ نہیں کہ آپ کےگھر کا گارڈن چھوٹا ہے یا بڑا، آپ روشن خیال رنگوں او رمنفرد اشیاء کا استعمال کرکے اپنے گارڈن میں ایسی جدت لاسکتے ہیں، جو اسے دیگر تمام گارڈن سے الگ کردے گا۔ درج ذیل باغوں کو چیک کریں اور اپنی حوصلہ افزا ئی کریں۔
وال فیچرز
گارڈن کی دیوار کو قوس و قزح کے رنگوں سے پینٹ کریں۔ یہ آپ کی طبیعت، مزاج اور ماحول پر انتہائی خوش گوار اثرات مرتب کرے گا۔
ایکو فرینڈلی
آپ ماحول دوست گارڈن بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اس سے بہتر اور کیا آئیڈیا ہوسکتا ہے۔ یہ آئیڈیا سب سے پہلے ملائیشیا کے ایک گارڈنر نے پیش کیا، جب اس نے پرانے استعمال شدہ پائپوں کا فریم بنا کر اس میں پودے اُگانے کا آغاز کیا۔اس کے بعد اس آئیڈیا کو دبئی کی Sustainable Cityمیں بھی دُہرایا گیا اور شاندار نتائج آپ کے سامنے ہیں۔
بائیسکل پلانٹس
اپنے گھر کی استعمال شدہ بائیسکل کو شوخ ملٹی کلر سے پینٹ کریں اور اس پر اپنی پسند کے پودے اور پھول گلمے میں رکھیں۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ بائیسکل پلانٹس ہر آنے جانے والے کی توجہ کا مرکز بن جائیں گے۔
لکڑی کا واک وے
لکڑی کے تختوں کو صفائی سےگارڈن میں بچھا کر لکڑی کا سادہ سا شاندار واک وے بنایا گیاہے جو پکنک اور بچوں کے پلے گراؤنڈ کے طور پر بہترین ہے۔ درخت کا تنا اور لکڑی کے تختے اتنے دلربا انداز میں فٹ کیے گئے ہیں کہ یہ جگہ فن کا شاہکار نظر آتی ہے۔
مختلف سطحوں کا ملاپ
آپ کے گھر اور لان کے درمیان یہ ایک مختلف سطحوں کا مکمل امتزاج ہے، جو آپ اپنے بیک یارڈ میں بنا سکتے ہیں۔ مختلف سطحوں کا ملاپ اس جگہ پرکشش تاثر پیدا کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ روشنی کے کھمبے کا اضافہ کرنے کا تجربہ کرسکتے ہیں جو جگہ کے بنیادی تاثر کو بڑھانے کے علاوہ ماحول کو بھی خوب صورت بنا ئے گا۔
آرام کرنے کی ایک جگہ
کبھی کبھی ایک سادہ سا کافی ٹیبل اور چند کرسیاں کام کر جاتی ہیں۔ ایک پختہ جگہ پر بنائی گئی یہ روایتی طرز کی سیٹنگ ایک کپ کافی پینے کے لیے یا کوئی کتاب پڑھنے کے لیے موزوں ہے۔
انتخابی تنصیب کے مشورے
ہم نہیں جانتے کہ باغات کے بارے میں ایسا کیا ہےجو ہمیں ایلس اور ونڈرلینڈ کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتا ہے،لیکن ظاہر ہے یہ بہت خوب صورت ہے جو وہ ذہن میں آیا۔سیٹوں کے فنکی چڑھاوے، اچھی روشنیاں اور دوسری چیزیں اسے بہت جادوئی بنا رہی ہیں۔
جدیدیت کیسے پیدا کریں؟
تالاب کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے میں بہت سی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ تھوڑی سی زیادہ محنت سے آپ اپنے باغ والے تالاب کو خوب صورت بنا سکتے ہیں۔ اپنے تالاب کو مزید بہتر بنانے کے لیے آپ اس میںمناسب سوئمنگ پول لائٹس، پودے اور پانی کی فاؤنٹین نصب کر سکتے ہیں۔
سجاوٹی آبشار
پتھر کی دیوار اور اس سے گرتا پانی قدرت سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے جنت سے کم نہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی اس خوب صورتی کو بڑھانے کا سوچا؟ طاق کسی دیوار کو سجانے کا اچھا طریقہ ہیں اور یہ پانی کی خوب صورتی بھی بڑھاتے ہیں۔ دیوار میں طاق بنائیں اور اس میں اس طرح پودے رکھیں کہ وہ آبشار کے قریب ہوں مگر ان میں پانی نہ گرے۔
گملے ایک عقل مند متبادل
آپ کے پاس انتظام سے تجربے کرنے کا وقت یا جھکاؤ نہیں ہے، اور پِھر گملوں کی کاشت؟ کوئی مسئلہ نہیں! اِس صورت میں مثالی متبادل گملے یا دوسرے اسی طرح کے برتن یا کنستر جو بازار میں مختلف رنگوں میں سے منتخب کرنے کے لیے موجود ہیں۔ اس میں محنت کچھ نہیں اور اثر شاندار ہے!
چھوٹے گملے
گملے کسی بھی سائز کے ہو سکتے ہیں۔ یہ تصویر کی طرح چھوٹے ہو سکتے ہیں اور ایک پوری دیوار سجا سکتے ہیں۔ ان پر خوب صورت پینٹ کر کے انہیں رنگ برنگے پھولوں سے سجائیں۔ آپ بازار سے مختلف اقسام کے ہک اور گملے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں ایسی لکڑی کے تختوں والی جگہ پر لگا دینا ایک اچھی تجویز ہے۔