وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا،وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال نے صحت یابی کے بعد پہلی بار اجلاس میں شرکت کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ملکی سلامتی اورمعاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر غورآیا۔
اجلاس میں سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر پر غور کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔
6 مئی کو قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی صحت یابی کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے،ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے احسن اقبال کا استقبال کیا اور صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی۔
احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔