• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 6 دن تک ہیٹ ویو کا امکان، ایڈوائزری جاری

کراچی میں ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہر میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق سمندری ہوائیں رکنے سے کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، اس صورت حال کے باعث شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، جو 6 روزتک جاری رہ سکتی ہے۔

ایڈوائزری کراچی کی انتظامیہ، کے الیکٹرک، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو بھی بھیجی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے ہیٹ ایڈوائزری پر متعلقہ حکام کو اسپتالوں میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلی نے سیکریٹری صحت اور کمشنر کو موبائل اسپتال سروس متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین