• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ تو ممکنہ بات لگتی ہےکہ کوئی سائنسدان یا پروفیسر کسی فلم میں کوئی کردار ادا کرلے ،لیکن یہ بہت حیرت انگیز بات ہے کہ ہالی ووڈ اسٹارز میں کچھ سائنسدان بھی رہی ہیں، یعنی ہالی ووڈ کی کچھ اسٹار اس قدر ذہین و فطین ہیں کہ وہ نہ صرف پڑھائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی تھیں بلکہ سائنس پڑھتے ہوئے انہوں نے نئی ایجادات بھی کرڈالیں ، اسے کہتے ہیں ، ’’بیوٹی ان برین ‘‘ ۔ آئیں دیکھیں کس نے کیا کارنامہ انجام دیا ۔

ہیڈی لیمر

جنگ نیوز

ہیڈی لیمر ایم جی ایم کے سنہری دور کی خوبصورت آسٹرین امیریکن اداکار ہ تھی جو 9 نومبر 1914 کو آسٹریا میں پیدا ہوئی ۔ چیکوسلواکیہ میں اپنا کریئر شروع کیا جس میں اسکی متنازعہ فلم Ecstacy (1933)سے اسے شہرت ملی۔ اس کے شوہر کو اس کاکردار پسند نہیں آیا اور مقدمہ دائر کردیا وہ وہاں سےخفیہ طور پر فرانس چلی گئی اور ایم جی ایم کے اسٹوڈیو ہیڈ سے ملی جس نے ہیڈی کو ہالی ووڈ کا کنٹریکٹ کروادیا، جہاں اس نے 1920ء سے 1950ء کے دوران ایک مشہور فلم اسٹار کے طور پر راج کیا۔

ہیڈی کی مشہور زمانہ فلموں میں الرجیز (1938)، بوم ٹائون (1940) ، آئی ٹاک دِس وومن(1940)، کامریڈ ایکس (1940)، کم لِو وِد می (1940)اور مشہور زمانہ سیمسن اینڈ ڈیلائیلا(1949)شامل ہیں۔ ہیڈی لیمر کا انتقال 19 جنوری 2000 میں ہوا۔

ہیڈی لیمر کا کارنامہ

آج کل ہم لوگ وائے فائے اور بلو ٹوتھ ٹیکنالوجی کو بے دریغ استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی آسان بنائے ہوئے ہیں اس کے پیچھے ہالی ووڈکی خوبصورت اداکارہ ہیڈی لیمر کی ایجاد کا ہاتھ ہے ۔ ہیڈ ی نے فریکوئنسی ہوپنگ اسپریڈ اسپیکٹرم ایجا د کیا تھا جو وائے فائے اور بلو ٹوتھ کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔ یہ ایک ایساطریقہ کار ہے جس میں ریڈیو سگنل بہت تیزی سے مختلف فریکوئنسیوں پر سوئچ ہوجاتے ہیں۔ (نوٹ ۔ ہیڈی لیمر کے اس کارنامے کو بہت سے لوگ افواہ بھی کہتے ہیں۔)

مے یم بیالک

جنگ نیوز

مے یم بیالک 12 دسمبر 1975 کو امریکہ میں پیدا ہوئی ۔ 1991 سے لے کر 1995 تک این بی سی کی سیریز بلوسم میں ٹائٹل رول ادا کیا۔ 2010 سےاس نے سی بی سی کی سیریز دا بگ بینگ تھیوری میں ایمی فرح فلاور میں نیوروسائنٹسٹ کا کردار ہی ادا کیااور چار بار کامیڈی سیریز میں پرائم ٹائم ایمی ایوراڈ کیلئے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کےطورپرننامزد ہوئی ایک بار کریٹک چوائس ٹیلی وژن ایوراڈ بھی جیتا ۔

مے یم نے دو کتابیںایک پیڈیا ٹریشن جے گورڈن کے ساتھ لکھیں اور تیسری کتاب Girling Upخود لکھی جس میں ایک لڑکی کی جدوجہد کو بیان کیا گیاہے جب وہ سائنسی بنیادوں پر بڑی ہو رہی ہوتی ہے۔

مے یم کی مشہور فلمو ں میں بیچز (1988)، پمپکن ہیڈ (1988)، ڈونٹ ڈرنک دا واٹر(1994) ، کلامازو(2006)، دا شکاگو ایٹ (2011) شامل ہیں۔

مے یم بیالک کا کارنامہ

مے یم نے نیوروسائنس میں پی ایچ ڈی اوربلوغت میں ہونے والےپراڈر ولی سینڈروم کے ساتھ ہونے والے Obsessuve- Compulsive-Disorder(OCD) میں اسپیشلائزیشن کررکھا ہے۔پراڈر ولی سینڈروم یا (PWS: Prader-Willi Syndrome) ایک موروثی بیماری ہے جس میں مخصوص قسم کے جینز اپنا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے نوزائدہ بچوں میں کمزور اعضاء ، کھانے پینے کی خراب عادتوں اور سست نشوونما جیسے عوارض پیدا ہوجاتے ہیں۔ اس بیماری سے متاثرہ بچوں کو بہت بھوک لگتی ہے اور وہ اتنا کھاتے ہیں کہ موٹاپے کا شکا ر یا ذیابطیس ٹائپ 2 کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 

نتالی پورٹمین  

جنگ نیوز

ذاتی زندگی میں نتالی ایک سائیکاٹرسٹ ہے اور اس نے اپنی تعلیم ہاروڈ یونیورسٹی سے مکمل کی ہے۔وہ ہمیشہ سے پڑھنے کی شوقین رہی اور اس نے اپنی پڑھائی پر فلمی کیرئیر کو کبھی فوقیت نہ دی بلکہ جب اس کی پہلی اہم فلم ”سٹار وارزون“ کا پریمئر ہالی وڈ میں ہوا تو اس نے یہ کہہ کر وہاں جانے سے انکار کردیا کہ میر ااگلے دن ہائی سکو ل کا ٹیسٹ ہے۔ ایک انٹرویو میں نتالی کا کہنا تھا کہ ” میں نے کبھی اس چیز کی پرو انہیں کی، میری پڑھائی میرا کیرئیر تباہ کردے گی بلکہ میں ایک مووی اسٹار بننے کی بجائے ایک پڑھی لکھی ذہین شخصیت کہلوانا زیادہ پسند کروں گی۔ “ اس نے کچھ عرصہ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں لیکچر ر شپ بھی کی اور دہشت گردی کے موضوع پر لیکچر دیے۔ وہ غیر ملکی زبانیں سیکھنے کی بھی شائق ہے اور انگریزی ، عبرانی اور عربی کے علاوہ فرنچ اور جرمن زبان سے بھی شناسائی رکھتی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اسرائیلی نژاد امریکی ادکارہ نتالی پورٹمین فلم ” بلیک سوان “ سے ہالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کے بعدہ کئی مقبول فلموںجیسےاسٹار وارز“ ، ”بیوٹی گرلز“ ، تھور،نو سٹنگز اٹیچڈ“ ،نائیٹ آف کپس“ اور ”تھور ٹو“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔

امریکی اور اسرائیلی شہریت کی حامل مشہور اداکارہ نتالی پورٹمین نے اسرائیل میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔اس میں آسکر ایوارڈ یافتہ اس اداکارہ کو دس لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جانا تھا۔ نتالی کے مطابق وہ خود کو اسرائیلی وزیراعظم کی سپورٹر کے روپ میں پیش نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ تقریب میں بنیامین نیتن یاہو نے بھی تقریر کرنا تھی۔

اسرائیل میں جینیسس پرائز ایوارڈ کی تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 37 سالہ اداکارہ حالیہ دنوں میں غزہ اسرائیل سرحد پر ہونے والے خون ریز واقعات کے سبب ذہنی طور پر شدید پریشان ہیں اور وہ خود کو کسی بھی تقریب میں شرکت کے لیے تیار نہیں کر پا رہی ہے۔ نتالی کا موقف سامنے آنے کے بعد منتظمین نے تقریب کو منسوخ کر دیا ہے۔ منتظم گروپ نے باور کرایا ہے کہ اسے اداکارہ کے انسانی احساس سے متعلق جذبات پسند آئے اور وہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں سے علانیہ اختلاف سے متعلق نتالی کے حق کا احترام کرتا ہے۔

نتالی پورٹمین کا کارنامہ

نتالی نے شوگر سے ہائڈروجن کی انزائمیٹک پروڈکشن کے مظاہرے کا سادہ سا طریقہ ایجاد کیا۔

تازہ ترین