• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھجور ، روزے داروں کے لئے توانائی کا بہترین ذریعہ


کھجور کا استعمال سنتِ رسول ہونے کے ساتھ ساتھ طبی نکتہ نظر سے بھی بہت فوائد کا حامل ہے۔ کھجور کو ہمیشہ سے ہی طاقتور پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزا ذہنی اور جسمانی کمزوریوں کیخلاف موثر ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔

کھجور ، روزے داروں کے لئے توانائی کا بہترین ذریعہ

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور پوٹاشیم سمیت کئی قدرتی عوامل پائے جاتے ہیں جو بہت توانائی بخش ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کا استعمال کمزور دل کے افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے جبکہ پیٹ کے سرطان سمیت قبض کی شکایت سے بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔

تازہ ترین