• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر جمہوری ملکوں میں متحرک داعش کاپاکستان میںکوئی منظم نیٹ ورک نہیں، احسن اقبال

لاہور(نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ داعش غیر جمہوری ملکوں میں متحرک ہے اس کاپاکستان میںکوئی منظم نیٹ ورک نہیں، سیاستدانوں نے ماضی سے سبق سیکھ لیا ہے ، ماضی میں جوکچھ ہوا اس میں کوئی ایک نہیں ہم سب ذمہ دار ہیں ،پاکستان میں مکمل جمہوری ، سیاسی اورمعاشی آزادیاں حاصل ہیں یہاں کے لوگ انتہا پسند نہیں ،پالیسیوں کا تسلسل ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے،ماضی میں سیاسی عدم استحکام کے ہم سب ذمہ داری ہیں ،حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے نیا پاکستان ابھر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب اور درست پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی طور پر ابھرتاہواملک ہے ،دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ،ایک وقت تھا کہ کراچی کے لوگ خراب حالات کی وجہ سے نقل مکانی کررہے تھے اب کراچی میں امن بحال ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں بڑے بڑے چیلنجزکا سامنا ہے جن سے نمٹنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ 2013کے مقابلہ میں اب لوڈ شیڈنگ کم ہوچکی ہے ۔ 2013میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18سے 20گھنٹے ہوتا تھا ،تب دہشت گردی کے واقعات ہفتہ وار ہوا کرتا تھے جبکہ اس وقت غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو علاقائی مقابلہ میں زیادہ خطرناک قرار دیا تھا ۔آج اسی جریدے نے پاکستان کو معاشی طور پر بہتر قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ترقی کا عمل جاری ہے بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے قریب لائیں گے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام جاری ہے جس سے بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں ترقی کا آغاز ہوگا، بدامنی کا شکار کراچی اب بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
تازہ ترین