• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دستر خوان کی شان۔۔۔ افطار کے پکوان

رمضان کا مہینہ آتے ہی گھر طرح طرح کے کھانوں کی خوشبو سے مہکنے لگتے ہیں۔تمام دنیا کے مسلمان اس مہینے میں روزے رکھتے ہیں اور سحر و افطار کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔اس مہینے میں صاحبِ استطاعت لوگ غرباء کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کو افطار کرواتےہیں ۔ اس پاک رونقوں والے مہینے میں لوگ ایک دوسرے کوگھروں میں افطاری کے لیے بلاتے ہیں۔

وہ پکوان جو سال میں کبھی کبھار بنتے ہوں رمضان المبارک کے مہینے میں بوقت افطار دسترخوان کی شان ہوتے ہیں۔گھر کی خواتین طرح طرح کے پکوان بناتی ہیں۔پرانے روایتی پکوانوں کو بھی نئے طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔دہی بھلے،آلو چنے ،فروٹ چاٹ، پکوڑے، سموسے،کچوری اور مختلف جوسز اور شیکس خاص طور پر افطار کا ضروری حصہ شمار ہوتے ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ اب بہت سے نئے نئے پکوان بھی دسترخوان پر سجنے لگے ہیں۔ ان میں سے چند پکوانوں کی ریسیپیز توجہ فرمائیں۔

دستر خوان کی شان۔۔۔ افطار کے پکوان

میکرونی رول

اجزاء۔

میکرونی۔ ایک کپ

چیڈر چیز(کش کیا ہوا)۔1 کپ

پیاز(باریک کٹی ہوئی)۔ ایک عدد(درمیانہ)

ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی)۔ 5-4عدد

گرم مصالحہ (پاؤڈر ) ۔1چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا)۔ حسب ذائقہ

انڈے۔ دو عدد

بریڈ کرمز۔ حسب ضرورت

میدہ ۔حسب ضرورت

تیل۔ تلنے کے لئے

ترکیب۔ میکرونی کو فوڈ پرسیسر میں ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ چیڈر چیز، ہری مرچ، پیاز، ہرا دھنیا کو بھی ساتھ ہی گرائنڈ کر لیں۔ ایک بول میں اس مرکب کو ڈالیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ہتھیلی پر ہلکا سا تیل لگا کر ان کو رولز کی شکل دیں اور ریفریجریٹر میں 20-15منٹ کے لئے رکھ دیں۔ انڈے پھینٹ لیں ان کو پہلے میدے، پھر انڈے پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح رول کر لیں۔ تیل گرم کریں اور رولز کو تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن ہونے پر نکا لیں۔ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔

ٹھنڈائی

اجزاء۔ تازہ دودھ۔ ایک لٹر

خربوزے کے چھلکے۔تین بڑے چمچ

بادام ۔ دو بڑے چمچ ( ابلتے پانی میں ایک منٹ ڈال کر نکال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر چھلکا اتار لیں)۔۔۔ کاجو ۔ دو بڑے چمچ

خشخاش ۔ دو بڑے چمچ

کالی مرچ۔ آ دھا چائے کا چمچ

سونف۔ ایک چمچ۔۔۔ زعفران۔ایک چٹکی

سبز الائچی ۔ پانچ عدد

گلاب کا عرق۔پانچ چمچ

کیوڑہ ۔ چند قطرے۔۔۔ چینی ۔سات بڑے چمچ

ترکیب۔ ایک کپ دودھ لے کر اس میں یہ تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔ پھر باریک کپڑے سے چھان لیں اور چھانے ہوئے دودھ میں باقی دودھ شامل کر دیں۔ اب تین سے چار گھنٹے فریج میں رکھنے کے بعد گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔

دستر خوان کی شان۔۔۔ افطار کے پکوان

دہی بڑے

اجزاء۔ بیسن ۔ ڈیڑھ کپ

کھانے کا سوڈا۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔ ۔ ۔ نمک۔ حسب ذائقہ

کٹی ہوئی لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ

تیل۔ فرائی کے لیے۔۔ چینی ۔ دو کھانے کے چمچ

چاٹ مصالحہ۔ آدھا کھانے کا چمچ

دہی ۔ ایک پاؤ

ترکیب۔ ایک پیالے میں بیسن،کھانے کا سوڈا، نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔ سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور نرم ہوجائیں۔ دہی پھینٹ لیں۔ نمک، کٹی ہوئی لال مرچ،چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں۔ ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں۔چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں۔

پٹیٹو اینڈ مشروم کٹلٹس

اجزاء۔ آلو ۔آدھا کلو (اُبلے ہوئے)

مشروم۔ ایک ٹِن (باریک کٹے ہوئے)

نمک۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ ۔ آدھا کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

کارن فلور۔ دو کھانے کا چمچ

ہری مرچ۔ چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)

لال مرچ ۔آٹھ عدد (تازہ اور باریک کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا ۔ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)

لیموں۔ دو عدد

انڈے۔ دو عدد (پھینٹے ہوئے)

بریڈ کرمبز۔حسب ضرورت

تیل ۔حسب ضرورت (تلنے کے لیے)

ترکیب۔ 1۔آلوؤں کو چھیل کر کانٹے سے بھرتہ بنالیں۔ 2۔اب اس میں نمک، کُٹی کالی مرچ، کارن فلور، کُٹی ہری مرچ، تازہ لال مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کا رس اور مشروم ملا لیں۔ 3۔پھر ہاتھ پر ذرا سا تیل لگاکر کٹلٹس بنائیں اور انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمبز لگالیں۔ 4۔اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں تیار کٹلٹس تَل لیں۔ 5۔جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں۔ 6۔آخر میں گرم گرم کٹلٹس ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

چار کول کباب

اجزاء۔ چکن ۔آدھا کلو (بون لیس)

لیموں کا رس۔ ایک چوتھائی کپ

پیاز ۔ایک عدد

ادرک۔ ایک عدد (درمیانہ ٹکڑا)

لہسن کے جوئے۔ دو سے تین عدد

ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک ۔حسب ذائقہ

دہی ۔آدھا پاؤ (پانی نکلا ہوا)

کوئلے۔ حسب ضرورت

ٹماٹر۔ چار عدد۔۔تیل ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔ 1۔پہلے چکن بون لیس کو ایک یا دو لئیرز میں کاٹ کر اسٹرپس کاٹ لیں۔

2۔اس کے بعد بلینڈر میں لیموں کا رس، پیاز، ادرک اور لہسن کے جوئے شامل کرکے اچھی طرح پیس لیں اور ایک پیالے میں نکال لیں۔

3۔پھر اس میں چکن، ہلدی، پسی کالی مرچ، نمک اور دہی شامل کرکے خوب اچھی طرح میری نیٹ کر لیں۔

4۔آدھے گھنٹے تک چھوڑنے کے بعد کوئلہ دہکالیں۔

5۔اب سیخ پر ایک چکن اسٹرپ پروئیں۔

6۔پھر ایک ٹماٹر، چکن اور ٹماٹر کا پیس پرو کر سینک لیں۔

7۔جب سنہری رنگ آجائے تو ٹھوڑا تھوڑا تیل لگاکر سینکیں اور پلیٹرمیں نکال کر سرو کریں۔

فروٹ اینڈ چنا چاٹ

اجزاء۔ چنے (اُبلے ہوئے)۔ ایک چھوٹا کپ

کیلے ۔چار عدد۔۔خوبانی ۔سات عدد

سیب ۔ایک عدد،،انگور ۔ایک پاؤ

نمک ۔حسب ذائقہ چاٹ مصالحہ۔ حسب ضرورت

سنگترے کا جوس۔ ایک کپ

ناشپاتی۔ ایک عدد

ترکیب۔ 

1۔تمام پھلوں کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

2۔ایک پیالے میں پھلوں، چنے، نمک اور چاٹ مصالحہ کو ڈال کر مکس کرلیں۔ 

3۔پھر اوپر سنگترے کا جوس ڈالیں۔ 

4۔سنگترے کے چھلکے کو پتے کی شکل میں کاٹ کر درمیان میں ایک کَٹ لگائیں۔ 

5۔اب ایک یا دو پتوں کو اسٹک کی مدد سے پیالے کے کناروں پر لگا کر چاٹ سرو کریں۔ 

6۔فروٹ اینڈ چنا چاٹ کو املی میں مکس کیے ہوئے پیاز سلاد کے ساتھ بھی سرو کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین