• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتابیں تقسیم نہ ہوئیں، کباڑی کے پاس پہنچ گئیں

کتابیں تقسیم نہ ہوئیں، کباڑی کے پاس پہنچ گئیں

کراچی میں طالب علموں کو مفت فراہم کی جانے والی کتابیں  کباڑی کی پاس پہنچ گئیں۔

ڈی ایس پی لانڈھی لعل بخش سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی میں کباڑ کے گودام پر پولیس نے چھاپہ مار کربڑی تعداد میں کتابیں برآمد کر لی ہیں۔

برآمد کی جانے والی کتابوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے جو کہ طلباء کو مفت فراہمی کی جانی تھیں۔

ڈی ایس پی لانڈھی کا کہنا ہے کہ برآمد کتب کا وزن دوہزار پانچ سو کلوگرام کے لگ بھگ ہے۔

کباڑی رضوان نے تمام کتابیں 12اور 13 روپے کلو کے حساب سے خریدیں جنہیں گتہ فیکٹری لے جایا جا رہا تھا۔

محکمہ تعلیم کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کباڑی رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین