• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹرمپ نے کم جونگ آن کو جوابی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں کیا گیاتو اس کا حشر بہت برا ہو گا اور اسے صفحہ ہستی سے مٹایا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے لیبیا کی مثال دیتے ہو ئے کہا کہ شمالی کوریا لیبیا کی مثال یاد رکھے اور اگر امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہ کیا گیا تو کم جونگ آن کا یہ آخری فیصلہ ثابت ہو گا۔

امریکی تر جمان نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا تھا کہ لیبیا میں سی آئی اے نے بغاوت کرائی تھی اور لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی کو قتل کرکے لیبیا کی سڑکوں پر گھسیٹا گیا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ اب بھی پر امید ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ آن کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہو گی۔وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے کم جونگ آن دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی جائے گی۔

تازہ ترین