کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)سریاب روڈ پرعارف گلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے سرپرست اعلیٰ اور بلال مسجد کے پیش امام مولاناحبیب اللہ مینگل کو شہید کر دیا ، واقعہ کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،پارٹی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ۔پولیس کے مطابق عارف گلی کے رہائشی جمعیت علما اسلام ف کوئٹہ کے سرپرست اعلیٰ اور بلال مسجد کے پیش امام مولانا حبیب اللہ مینگل ہفتے کی دو پہرکو غریب آباد میں مسجد بلال میں ظہر کی نماز پڑھا کر پیدل گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا واقعے کی واقعہ کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جمعیت علما اسلام کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی، ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس نے بتایا کہ شہید کو چار گولیاں لگیں ۔