• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پلان تیار کیا ہے،جان محمد بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کے حوالے سے بلدیہ ملیرکے سرکاری اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،بلدیہ ملیرکےعوام کیلئے سرکاری اسپتالوں، ڈسپنسریز و میٹرنٹی ہوم میں ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی اور ان کی بہتری کیلئے اصلاحات و اقدامات کر رہے ہیں، بلدیاتی سطح پر سرکاریاسپتالوںاور دسپنسریز میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی مدد کے بغیر سرکاریاسپتالوںمیں اصلاحات ممکن نہیں ہیں، عوام کو بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کے تحت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کر رہے ہیں، بلدیہ ملیر کی تمام ڈسپنسریز میں بلاتعطل ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن صحت کمیٹی بلدیہ ملیر سائرہ بلوچ کے ہمراہ یو سی8 فیوچر کالونی بلدیہ ڈسپنرسی و یگر یونین کمیٹیوں کے ڈسپنسریوں میںاپنی نگرانی میں ادویات کی ترسیل کرواتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پررکن صحت کمیٹی بلدیہ ملیر گل مختیار، یوسی چیئرمین امین مانا،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طاہر ملک، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین