• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 تارکین وطن پاکستانیوں کی تنظیم ’’آپو ورلڈ‘‘ کے مرکزی صدر زاہد شیخ اور آپو ورلڈ عمان کے صدر سجاد احمد شیخ کے سہہ روزہ دورہ جاپان کے دوران آپو ورلڈ جاپان کے نومنتخب صدر حرا موٹرز ٹریڈنگ کے چیئرمین عبدالاحد بٹ نے توچیگی اویاما میں ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔مسقط اور عمان سے تشریف لائے ہوئے زاہد شیخ اور سجاد احمد شیخ کے اعزاز میں پُر تکلف دعوت کا اہتمام کیا۔ دونوں مہمانان گرامی بلیٹ ٹرین کے ذریعہ ٹوکیو سے اویاما پہنچے تو عبدالاحد بٹ نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔انہوں نے اپنے مہمانوں کے اعزا ز میں اویاماسٹی میں معروف پاکستانی ریسٹوران میں دعوت کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر ملک احسان اللہ ، ان کے چھوٹے بھائی ملک امان اللہ اور ملک طاہر بھی مدعوتھے۔ 

’’آپو ورلڈ‘‘ کی جانب سے الوداعی عشائیہ
پاکستانیوں کی تنظیم ’’آپو ورلڈ‘‘ جاپان کے صدر عبدالاحد بٹ کی جانب سے دیے گئے الوداعی عشائیے میں شریک مہمان

بعدازاں، دونوں مہمانوں کو توچیگی کے خوبصورت علاقوں کی سیر بھی کروائی گئی ۔عبدالاحد بٹ نے مہمانوں کو اویاما کے قدرتی حسن سے مالا مال دیہی اور پہاڑی علاقوں کی بھی سیر کرائی۔ اس کے علاوہ اویاما سٹی کے معروف شاپنگ مال اویاما آئوٹ لیٹ کا بھی دورہ کرایاجہاں یورپین طرز کی دکانیں اور شاپنگ سینٹرز قائم ہیں۔ اس موقعے پر مرزا خلیل بیگ، ملک احسان اللہ اور ناصر ناکاگاوا بھی موجود تھے۔مہمانوں کے اعزاز میں عبدالاحد بٹ نے ایک پُر تکلف الوداعی عشائیے کا اہتما م کیا اور ریستوران کےچیف باورچی اور مینجر محمد ریاض خان نے ایک خصوصی ڈش تیار کی جسے’’ دم پُخت‘‘ کہا جاتا ہے۔ 

’’آپو ورلڈ‘‘ کی جانب سے الوداعی عشائیہ
انٹرنیشنل اسکول آف قرطبہ جاپان اویاما برانچ کے طلباء وطالبات

اس موقعے پر پاکستان ایسوسی ایشن جاپان سائتاما کے صدر چوہدری محمد نوید، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جاوید خان نیازی ،محمد سفیان، محمد سرفراز، ڈاکٹر محمد اشرف، خالد لودھی، یامازاکی قبامسجد کے امام وخطیب حافظ عبدالرئوف ،حافظ طاہر رسول، ریستوران کے روح رواں عبدالغفور، منیر خان موجود تھے۔دونوں مہمانوں نے اپنے الوداعی عشائیہ کے موقع پر ناصر ناکاگاوا سمیت عبدالاحد بٹ، ملک احسان اللہ، مرزا خلیل بیگ اور جاپان کے معروف ہم خیال دوستوں اور راقم الحروف کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے جاپان جیسے مصروف ترین ملک میں نہ صرف اپنا قیمتی وقت دیا بلکہ ان کے لئے دوستوں سے ملاقات کے مواقع بھی فراہم کئے۔

’’آپو ورلڈ‘‘ کی جانب سے الوداعی عشائیہ
بین الاقوامی ثقافتی میلے میںپاکستان کی جانب سے ثاقب علی مگنہارنمائندگی کررہی ہیں

ٹوکیوکے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں گزشتہ دنوں بین الاقوامی ثقافتی میلے کاا نعقاد ہوا،جس میں سفارتخانہ ء پاکستان ٹوکیو کے فرسٹ سیکریٹری گل قیصر سروانی کے اسٹنٹ قونصلر آفیسر ذاکر علی مگنہار کے فرزند ثاقب علی مگنہار نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔ اس میلے کا انعقاد چین کے سفارتخانے کے زیر اہتمام کیا گیاتھا جس میں مختلف ممالک کے سفارتخانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کی طرف سے اسسٹنٹ قونصلر کے صاحبزادے ثاقب علی مگنہار نے پاکستانی لباس زیب تن کیا، اور تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکزرہے۔ اس تقریب میں چین سمیت کئی ممالک کی خواتین نے اپنے اپنے ممالک کے ثقافتی لباس زیب تن کئے تھے ۔

’’آپو ورلڈ‘‘ کی جانب سے الوداعی عشائیہ
صدر عبدالاحد بٹ ، زاہد شیخ اور سجاد احمد شیخ کے ہمراہ

توچیگی پریفکچر کے شہر اویاما میں قائم مسجد باب الاسلام سے ملحقہ انٹرنیشنل اسکول آف قرطبہ جاپان اویاما برانچ کے طلباء وطالبات کو مقامی پولیس کے ساتھ تربیتی نشست ہوئی۔ برادر فیاض الدین نے کہا گزشتہ روز مقامی پولیس نے بچوں کو روڈ کراس کرنے کاطریقہ بتایا اور ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ آخر میںطلباء وطالبات کو پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر پولیس کار میںنصب سسٹم سے بھی آگاہ کیاگیا۔ بچوں نے اس تربیتی نشست کو بہت پسند کیا اور لطف اندوز ہوئے اور انکے علم میںاضافہ بھی ہوا۔ اس تربیتی نشست پر اسکول کی انتظامیہ نے مقامی پولیس کا شکریہ اداکیا جبکہ مقامی پولیس کے افسران نے اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے اس تربیتی نشست کو کارآمد بنانے کے لئے بھرپور تعاون کا بھی شکریہ اداکیا اور مستقبل قریب میں اسکول اور پولیس مشترکہ طور پر بچوں کی جسمانی تربیت کرنے پر بھی غور کیاگیا۔

تازہ ترین