پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ طول پکڑ گیا ہے۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے دو چار روز میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو گزشتہ 3ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ، ملازمین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس فنڈز بھی ہیں لیکن تمام ملازمین کو واجبات ادا نہیں کیئے جا رہے جس کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض من پسند ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں لیکن بیشتر ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔
سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، تنخواہوں کی عدم ادائیگی سب ملازمین کا مسئلہ نہیںاور زیادہ تر ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں۔