اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ’ستیاناس اور بیڑہ غرق اسٹوری‘ کا نام نہیں ہے،ہمیں نیا مائنڈ سیٹ اپناناہے، ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی،پاکستان کے قیام کا مقصد اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہر ایک اور پرچم کا اضافہ نہیں تھا،ملک کو منفی بیانیے سے ہمیشہ خطرہ رہا ہے،پاکستان مستقبل میں خود کو درپیش تمام مسائل کو حل کر لے گا،۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 70 سال سے اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکا ہے، یہ دنیا کو اپنی صلا حیتیں دکھانے کے لیے تخلیق ہوا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، اور اس عزم کا ایک مرتبہ پھر اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔