ہنگو(نمائندہ جنگ )رمضان المبارک کے دوران ہنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ مسجد فیض اللہ کے قریب نصب مارٹر گولہ اور ریموٹ کنڑول بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کی۔ ہنگو پولیس نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اطلاع ملی کہ ہنگو مین بازار میں مسجد فیض اللہ کے قریب ایک تندور پر مارٹر گولہ موجود ہے جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل سکوا ڈ کے ہمراہ بروقت پہنچ کر گولے کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ ہنگو کے مطابق مارٹر گولہ کے ساتھ پرائم گارڈ،سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز بھی نصب تھے اورنا معلوم شر پسند عناصر مارٹر گولے کو82ایم ایم ریموٹ کنٹرول بم بنا کر علاقے میں تباہی پھلانا چاہتے تھے اور بم پھٹ جانے کی صورت میں بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ ڈی پی او ہنگو نے بتایا کہ تخریب کاری کی کوشش میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔