• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موپیڈ کرائمز کے خلاف مہم ،پولیس کو مزید قانونی تحفظ

لندن( پی اے ) ہوم آفس موپیڈ سواروں کی جانب سے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے سختی سے نمٹنے کیلئے پولیس کو مزید قانونی تحفظ فراہم کرنے کے منصوبے پر غور کررہی ہے جس کے تحت موپیڈ سوار مجرموں کے تعاقب کے دوران ہونے والے حادثے کی صورت میں پولیس اہلکاروں کو زیادہ قانونی تحفظ فراہم کیاجائے گا۔پولیس اہلکاروں کو دئے جانے والےنئے قانونی تحفظ کے تحت بغیر ہیلمٹ کے پولیس افسروں پر موٹر سائیکل سواروں کاتعاقب کرنے کی ممانعت کا قانونی تبدیل کردیاجائے گا ،پولیس سے متعلق امور کے وزیر نک ہرڈ نے پولیس فیڈریشن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب مجرم یہ نہ سوچیں کہ وہ واردات کے بعد کسی نہ کسی گلی سے فرار ہوجائیں گے۔انھوں نے یہ بات پولیس فیڈریشن کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کی سفارش کی تھی۔پولیس فیڈریشن نے مجوزہ تبدیلیوں کاخیرمقدم کیا لیکن فیڈریشن کی ٹم راجرز کی زیر قیادت کام کرنے والی روڈ پولیسنگ ٹیم نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پولیس اہلکاروں کو موپیڈ یاموٹر سائیکل سوار مجرموں کا تعاقب کرنے کی صورت میں لاپروائی کامظاہرہ کرنے کے الزام میں کارروائی کے خوف میں مبتلا اہلکاروں کواس خوف سے نجات دلانے کیلئے جلد از جلد قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے کر اسے نافذ العمل کرائیں۔ موجودہ قانون کے تحت کسیبھی ڈرائیورپرخواہ اس کاتعلق پولیس فورس سے ہی کیوں نہ ہو مناسب اوراحتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ نہ کرنے پر لاپروائی سے ڈرائیونگ کے الزام میں مقدمہ چلاکر سزا دی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین