• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو دریا پر ریسٹورنٹ سیل کرنے سے کنٹونمنٹ بورڈ کو روک دیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ساحل سمندر دو دریا پر ریسٹورنٹ سیل کرنے سے کنٹونمنٹبورڈ کو روک دیاہے۔عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ کے روبرو ساحل سمندر دو دریا پر ریسٹورینٹ سیل کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا اپریل میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ہوٹل سیل کرنے کا غیرقانونی نوٹس دیاگیا۔ 18ویں ترمیم کے بعد پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبائی حکومت کوہے وفاقی اداروں کونہیں۔ ہوٹل سیل کرنے کا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کو کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے 31 مئی تک باربی کیوڈیلائٹ ذائقہ ہوٹل کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

تازہ ترین