• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن ٹرین کھڑی گڈز ٹرین سے ٹکرا گئی، ڈرائیور زخمی، مسافر محفوظ رہے

لاہور (نمائندہ جنگ)کراچی سے آنے والی گرین لائن ٹرین گڑھی شاہو لاہور میں انجن شیڈ کے سامنے پہلے سے کھڑی گڈز ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گرین لائن کا انجن ڈی ریل ہو گیا جبکہ مال گاڑی کی بریک بری طریقے سے تباہ ہو کر دوسری لائن پر کھڑی ایک خالی بوگی سے جا ٹکرائی مسافر خوفناک حادثے میں محفوظ رہے تاہم تصادم کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈائون اور اپ لائن آنے اور جانے والی مسافرٹرینوں کو روک لیا گیا حادثہ کے بعد وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے منگل کے روز دوبہتر دو بجکر 40منٹ پر کراچی سے آنے والی گرین لائن لائن گڑھی شاہو لاہور کی حدود میں انجن شیڈ کے سامنے واشنگ لائن کے قریب اسی لائن پر پہلے سے گھڑی گڈز ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گرین لائن کا انجن پٹری سے اتر گیا اور مال گاڑی کی بریک بری طریقے سے تباہ ہو کر دوسری لائن پر گھری ایک خالی بوگی سے جا ٹکرائی تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دونوں ٹرینوں کے ٹکرانے سے قریبی بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا مال گاڑی کے گارڈ عبید اللہ نے بتایا کہ میں نے جب گرین لائن کو اسی لائن پر آتا دیکھا جس پر پہلے ہماری گاڑی گھڑی تو میں نے بریک سے اتر کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی ڈرائیور کو اشارے کئے جس پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لائی جس کی وجہ سے نقصان کم ہو ا ہے تاہم حادثہ کے فوری بعد لاہور ڈویژن کے افسران موقع پر پہنچ گئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں حادثہ کے بعد لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس جسے دو بجکر 40منٹ پر روانہ ہونا تھا کو اسٹیشن پر ہی روک لیا گیاجو بعد ازاں تقریبا 4گھنٹے 30منٹ کی تاخیر کے ساتھ روانہ ہو ئی اسی طرح لاہور سے جانے والی بزنس ایکسپریس تین گھنٹے اور نائٹ کوچ ایک گھنٹہ 45منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ حادثہ کا شکار گرین لائن لاہور سے چار گھنٹے کی تاخیر سے روالپنڈی روانہ ہوئی ۔
تازہ ترین