• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول کی منافع بخش کاشت کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد

گھوٹکی(نامہ نگار) چاول کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کھادوں کا متوازن استعمال بہت اہم ہے۔ ہم تھوڑی سی محنت کریں تو چاول کو عالمی معیار کے مطابق برآمدکرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایف ایف سی کی جانب سے لاڑکانہ میں چاول کی منافع بخش کاشت کے حوالے سے منعقد کردہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کی صدارت ایف ایف سی کے ہیڈ آف سیلز سندھ، بلوچستان سہیل افضل کیانی نے کی۔ سیمینار کےمہمان خصوصی ڈائریکٹر رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈھوکری سکندر علی بگھیو تھے۔ سیمینار میں ریجنل منیجر سکھر محمد کھوسو ، سعید جاوید ملک سمیت سیکڑوں کاشتکاروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین