• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی ساتویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی۔ حاکم علی زرداری سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سسر اور بلاول بھٹو کے دادا تھے۔ وہ اپنے قبیلے کے سردار اور معروف سیاستدان بھی تھے۔ حاکم زرداری 1965ء کے بلدیاتی الیکشن میں نواب شاہ کے ضلع ناظم منتخب ہوئے۔ بعد ازاں وہ میرپور خاص کے ڈپٹی میئر بھی بنے۔ انہوں نے 1970ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ حاکم علی زرداری 1988ء اور 1993ء میں بھی ممبر قومی اسمبلی بنے۔ 1988ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میں حاکم علی زرداری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں انہیں جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ بعد ازاں علالت کے باعث انہیں پمز اسلام آباد میں داخل کروایا گیا جہاں وہ 24 مئی 2011ء کو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
تازہ ترین